ننسی پیلوسی کے جہاز کو ہوا میں اڑا دیں گے !
چین کی دادا گری دن بدن بڑھ رہی ہے ۔ اس کے جارحانہ رویہ کو اب دنیا دیکھ رہی ہے بھارت تو اس کا عادہ ہو چکا ہے ۔ کشمیر میں اس کی جارحیت بڑھتی جا رہی ہے ۔اب امریکہ سمیت دنیا میں بھی دیکھے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پیلوسی کا اس ماہ کے آخر میں تائیوان کے دورے کو لیکر چین آگ بگولہ ہے اور اب وہ کوری دھمکیوں پر اتر آیا ہے اور حملے کی تاک میں ہے اس نے امریکہ کے صدر جو بائیڈن کو خبر دار کیا ہے کہ اگر پیلوسی تائیوان گئیں تو ان کا جہاز ہوا میں اڑا دیا جائےگا ۔ واضح ہو کہ چین کے صدر شی جنپنگ امریکی صدر کو فون کرکے یہ آگاہ کیا کہ امریکہ آگ سے نہ کھیلے تقریبا ً سوا گھنٹے کی کال کے بارے میں امریکہ نے کوئی جواب نہیں دیا ۔ چین کے اس رویہ کو دیکھ کر تائیوان نے اپنے بچاو¿ میں ہانگ کوانگ نامی بڑا کارگو جنگی جہاز وہاں لگا رکھا ہے ۔ یوکرین حملے کے بعد سے ہی چین کے تائیوا ن پر حملے کے اندیشات بڑھ گئے ہیں ۔چین کے صدر شی جنپنگ نے پچھلے ماہ بیان دیا تھا کہ وہ تائیوان پر قبضے کےلئے فوجی حملے سے گریز نہیںکرے گا ۔ تائیوان نے چینی حملے کے اندیشات کے چلتے روزانہ ایئر ریڈ ڈرل شروع کردی ہے ۔چین حملہ کرنا کیوں چاہتا ہے ؟تائیوان کو چین 1949سے ہی اپنا حصہ مانتا ہے جبکہ تائیوان خود کو آزاد دیش مانتا ہے ۔تائیوان کی جمہوری حکومت چین کے کمیونسٹ ایجنڈے کی مخالفت کرتی ہے چین سے 160کلو میٹر کی دوری پر واقع تائیوان امریکی حمایتی ہے تائیوان میں فوجی تعیناتی سے امریکہ کو بحرالکاہل چین سے بڑھت ملتی ہے ۔رسمی طور سے امریکہ ،چین کو مانتا دیتا ہے لیکن غیر رسمی طور سے تائیوان کو امریکہ بھی کہہ چکا ہے کہ حملے کی پوزیشن میں وہ خود شامل ہو جائے گا ۔اور تائیوان کو سپورٹ کرے گا۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں