نشانے پر گوتم گمبھیر !
دہشت گر تنظیم آئی ایس آئی ایس کشمیر نے 24گھنٹے کے اندر دو مرتبہ ای میل بھیج کر بھا جپا ایم پی اور سابق کر کٹر گوتم گمبھیر اور ان کے پریوار کو جان سے مارنےکی دھمکی دی ہے ممبر پارلیمنٹ کی طرف سے بدھوار کو اس بارے پولیس سے شکایت کی گئی ہے ۔ فی الحال پولیس نے ایم پی سیکورٹی بڑھاتے ہوئے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے گوتم گمبھیر کے پرائیویٹ سیکریٹری گورو اراڑا نے سنٹرل ضلع پولیس سے شکایت کی کہ ان کو آئی ایس آئی ایس کشمیر نام کی تنظیم نے ای میل بھیج کر دھمکی دی ہے ۔شکایت میں بتایا گیا کہ دوسرا ای میل بدھوار 2.30بجے دوبارا ایم پی کو ای میل سے دھمکی ملی ہے۔ ڈی سی پی شویتا چوہان نے بتایا کہ اس معاملے میں اسپیشل سیل ،آئی بی اور دیگر سکورٹی ایجنسیوں سے اپنی سطح پر جانچ کرنے کو کہا گیا اور ہی فوٹیج بھی دیکھی جارہی ہے ۔ دھمکی آئی ایس آئی ایس کشمیر کے سرکاری ای میل سے بھیجی گئی دوسری دھمکی گوتم گمبھیر کے گھر کا 6سیکنڈ کے ویڈیو میں ہے اور یہ ویڈیو ایم پی کے گھر کے سامنے والے پارک میں بنا یا گیا ہے ۔ اس کے آس پاس لگے کیمرے دیکھے جارہے ہیں تاکہ سراغ ہاتھ لگے غور طلب ہے کہ پچھلے سال 27مئی کو اسی علاقے سے گوتم گمبھیر کے والد کی کار چوری ہو گئی تھی اس کے ٹھیک 6مہینے بعد ایم پی کے معاون سنیت نر وال کی کار بھی چوری ہوئی تھی حالاں کہ پولیس اب دعویٰ کر رہی ہے کہ اس نے معاملہ سلجھا لیا ہے۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں