آبادی سینسس :ایک ہزار مر دوں پر 1020خواتین !

دیش کیلئے سکون بھری خبر ہے پہلی بار بھارت کی کل آبادی میں فی 1000مر دوں پر عورتوں کی تعداد 1020پہونچ گئی ہے ۔ بدھوار کو جاری نیشنل ہیلتھ سروے 5-کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے اس سے پہلے 2015-16میں یہ اعداد و شمار 1000مر دوں پر 991عورتیں تھی ۔یہی نہیں پیدائش کے وقت کا جنسی تناسب میں بہتری آئی ہے ۔تا زہ سروے میں یہ ٹیلی 1000ہزار بچوں پر 929بچیو ں تک پہونچ گئی ہے ۔ خا ص بات یہ ہے کہ کل آبادی میں مر د عورت جنس شہروں کے بجائے گاو¿ں میں بہتر ہے ۔ دیہات میں 1000مر دوں پر 1037عورتیں ہیں جبکہ یہ تعداد شہروں میں 985کی ہے ۔ آبادی میںعورتوں کا تنا سب بھلے بڑھ گیا ہے لیکن ان کی پیدائشی پوزیشن بہت اچھی نہیں ہے آج بھی دیش میں 41فیصد عورتیں ایسی ہیں جن نے 10برس سے زیادہ اسکول میں تعلیم حاصل کی ہیں یعنی 9ویں کلاس تک پڑھ کر آگے کی تعلیم چھوڑ دی ہیں ۔ 59فیصد عورتیں 10ویں کلا س سے آگے نہیں بڑھ سکیں ۔ ایسی دیہاتی علاقوں میں33.7فیصد عورتیں ہی چھٹی کلا س سے آگے نہ بڑھ سکیں ۔ 5جی کے دور میں انٹر نیٹ کی پہونچ صر ف 37.7فیصد عورتوں تک ہو پائی ہے۔ (انل نریندر )

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟