ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی دوڑ لگی!

ترنمول کانگریس کی چیف ممتا بنر جی کے دہلی میشن کے تحت دیگر پارٹیوں سے نیتا و¿وں پارٹی میں لینے کا سلسلہ جاری ہے کانگریس کے نیتا کر تی آزاد ہر یانہ کانگریس کے سابق صدر اشوک تنور اور جنتا دل یو کے سابق جنرل سیکریٹری پون ور ما ٹی ایم سی میں شامل ہوگئے ۔ پارٹی کے چیف ممتا بنر جی نے پارٹی میں ان نیتاو¿وں خیر مقدم کیا ۔مانا جارہا ہے کہ مختلف پارٹیوں کے اور لیڈر بھی لائن میں ہیں ۔ ممتا کے میشن دہلی اور بڑے لیڈروں کو ٹی ایم سی میں لانے کے پیچھے پر شانت کشورکا دماغ بتایا جاتا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ ابھی یوپی ،چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کے علاوہ کچھ دیگر جگہوں پر سینئر لیڈروں سے رابطہ قائم کیا گیاہے ۔ ممتا کی مہم کا مقصد ٹی ایم سی کو بڑی اپوزیشن پارٹی کے طور قومی سطح پر ابھار نا ہے ۔ جس کے چلتے کانگریس میں سب سے زیادہ اتھل پتھل ہورہی ہے۔ ٹی ایم سی میں آنے والے نتیش کمار کے سابق مشیر اور راجیہ سبھا کے سابق ممبر پون ورما کو 2020میں ریاست میں حکمر اں جے ڈی یو سے نکال دیا گیا تھا ۔ پون ورما کا کہنا ہے کہ میں ٹی ایم سی جوئن کی ہے اور میں نے جے ڈی یو چھوڑنے کے بعد میںسیا سی حالات کو دیکھتے ہوئے جمہوریت میں ایک مضبوط اپوریشن کا ہونا ضروری ہے یہ میں نے محسوس کیا ہے ۔ حکومت کو جمہوری طریقے سے چیلنج کر نا ضروری ہے میںامید کر تا ہوں کہ سال 2024میں ممتا بنرجی قومی چنا و¿ جیت کر دہلی ہوںگی ۔ کرتی آزاد نے کہا کہ ممتا بنرجی نے زمین پر اتر کر لڑائی لڑی ہے اور میں نے بھی ہمیشہ کوشش کی ہے کہ لوگوں کیلئے لڑائی سیدھے زمین پر اتر کر لڑی جائے جو لوگ دیش کو بانٹنے کا کام کررہے ہیں میں ان کے خلاف لڑائی لڑوں گا ۔ ایسے ہی ٹی ایم سی میں شامل ہوئے اشوک تنور نے کہا کہ موجودہ حالات میں ممتا بنر جی اپوزیشن کی سب سے بڑی لیڈر ہیں ۔ ان کی قیادت میں بھاجپا کے خلا ف قومی سطح پر لڑا یہ لڑی جاسکتی ہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!