جن دھن کھا تے دار غربا ءکو 164کروڑ کا چنا لگا !

بھارتیہ اسٹیٹ بینک یعنی ایس بی آئی نے پچھلے کچھ بر سوں میں غلط طریقے سے جن دھن کھاتوں کے ذریعے ڈیجیٹل لین دین پر ٹرانزیکشن جارجیز وصولے ہیں ۔سرکار احکامات کے بعد حالاں کہ بینک کی طرف سے 90کروڑ روپے کھاتے داروں کو لوٹا دیے گئے ہیں لیکن اندیشہ ہے ابھی بھی بینک کھاتے داروں کے 150سو کروڑ روپے سے زیا دہ بینک کے پاس ہیں ۔ آئی آ ئی ٹی بمبے کی رپورٹ میں دعو یٰ کیا گیا ہے کہ ایس بی آئی یہ رقم اپریل 2017سے ستمبر 2020کے دوران وصولی ہے اس دوران بینک نے کھاتے داروں کے یوپی آئی اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے 5614کروڑ ڈیجیٹل لین دین پر 2500کروڑ سے زیا دہ وصولے گئے ہیں ۔ رپورٹ بنا نے والے آئی آئی ٹی بمبے کے پروفیسر آشیش داس نے بتایا کہ بینک نے کھاتے داروں سے 17.70روپے کا چا رج فی ڈیجیٹل ٹرانزیکشن پر نا جائز طریقے سے وصولا ہے اس حساب سے اندازہ لگا یا ہے کہ اپریل 2017سے ستمبر 2020کے دوران جن دھن کھاتا داروں کے ذریعے کل 14کروڑ ڈیجیٹل لین دین پر 254کروڑ روپے وصولے گئے ۔ پروفیسر داس کا ماننا ہے کہ اس چارج کو لینا بینک بورڈ کی طرف سے ایک بھول تھی ۔حالاں کہ اکتوبر 2020سے بینک نے چارج لگانا بند کر دیا ۔ حالاں کہ زیادہ کمزور طبقے سے وصولے گئے 164کروڑ روپے کے ناجا ئز چارجیز کے بینک کے پاس ابھی تک پیسے بقا یا ہیں ۔ (انل نریندر )

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!