کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں!
کووڈ ٹاسک فورس کے چیف ڈاکٹر وی کے پال نے کورونا وائرس انفیکشن کے بارے میں جو تازہ جانکاری دی ہے اس کے مطابق جوائیڈس کونڈیلا کا کووڈ 19- کا ٹیکہ جلد آجائے گا ۔کورونا وائرس کی دوسری لہر کمزور پڑ گئی ہے لیکن یہ کہنا صحیح نہیںہوگا کہ ابھی برا وقت گزر گیا ہے انہوں نے خبردار کیا یہاں بھلے ہیں کورونا انفیکشن کم ہو رہا ہے اور دوسری لہر جاری ہے لیکن یہ کہنا صحیح نہیں ہوگا کہ برا دور ختم ہوچکا ہے ۔لیکن کئی ملکوں نے دو سے زیادہ لہروں کا سامنا کیا ہے ۔بھارت میں فی الحال کووی شیلڈ ، کوویکسین اور اسپوتنک کی ویکسین کا استعمال ہو رہا ہے ۔اس وقت صحیح بتانا ممکن نہیں ہے کہ ویکسین کو لیکر تجربات کے بعد کئی دیشوں میں دو سے زیادہ لہریں آئی ہیں ۔ڈاکٹر پال نے کہا ٹیکہ سپلائی کی پوزیشن کودیکھتے ہوئے بالغ آبادی میں سبھی کے لئے مکمل ویکسی نیشن ہمارے پہونچ کے دائرے میں ہے انہوں نے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دیش ایسے دور سے گزر رہا ہے جب تہوار سر پر ہیں اور ان میں لوگوں کی بھیڑ ہوتی ہے یہ بہت مشکل وقت ہے کیوں کہ وائرس پھر سے پھیل سکتاہے ۔ہم نے دیکھا ہے کہ دوسرے ملکوں میںبھی جہاں ویکسین کافی لگنے کے باوجود کورونا کے معاملوںمین اضافہ ہو سکتا ہے اورہوا بھی ہے ۔یقینی طور سے ہمیں یہ نہیں مان لینا چاہیے کہ انفیکشن میں گراوت کی یہ حالت آگے بھی جاری رہے گی اس لئے ہمیں یہ بھی نہیں تسلی کر لینی چاہیے کہ دیش میں سب سے برا وقت ختم ہوگیا ہے لیکن ہمیں چوکس رہنا ہوگا ۔اور احتیاط میں جنتا کا تعاون ضروری ہے ۔ہم نے پہلے چاوڑی بازار کاسین دیکھا جہاں آدمی پر آدمی دکھائی دے رہا تھا اگر حالت یہی رہی تو کورونا پھر لوٹ سکتا ہے ۔
(انل نریند)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں