کیا ہند پاک میچ منسوخ ہو سکتا ہے؟

مرکزی وزیر کھیل گری راج سنگھ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ابھی رشتے ٹھیک نہیں ہیں اس لئے مجوزہ ورلڈکپ کرکٹ میچ پر پھر سے غور کرنے کی ضروت ہے ۔پاکستان کا آتنکی چہرہ دنیا کے سامنے آچکا ہے اس کا انجام بھی پاکستان کو بھگتنا پڑےگا ۔مرکزی وزیر موصوف جو دھپور میں سینٹرل جل شکتی منتری گیجندر سنگھ شیخاوت کے گھر تعزیتی میٹنگ میں شمولیت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں یہ باتیں کہیں انہوں نے کہا جموں کشمیر میں ہو رہے آتنکی حملے کو دیکھتے ہوئے آنے والے دنوں میں بھارت پاکستان کے درمیان میچ پر ایک بار پھر سے غور ہونا چاہیے ۔رشتے ابھی اچھے نہیں ہیں انہوں نے کہا کانگریس اوچھی سیاست کررہی ہے ۔راجستھان میں بالمیکی سماج کے لوگوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے ۔عورتوں کے ساتھ آبروریزی ہو رہی ہے ۔کشمیر میں ہندوو¿ں کو ٹارگیٹ کیا جارہا ہے ۔ان مسئلوں پر کچھ نہ بول کر لکھیم پور میں جاکر سیاست کررہے ہیں ۔جموں کشمیر میں حال ہی میں دہشت گردوں نے گول گپے بیچنے والے کو نشانہ بنایاتھا یہ شخص بہار کا ہے ۔اس کے والد نے بھی مانگ کی ہے کہ بھارت پاکستان کا میچ جو ہونا ہے اسے منسوخ کر دینا چاہیے ۔پنجاب سرکار کے وزیر پرگٹ سنگھ کی جانب سے بھی مانگ کی گئی ہے کہا کہ ہند پاک میں کشیدگی کے دور سے گزر رہا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!