کورونا میں ہر ایک کی کوشش معنی رکھتی ہے !
مہا نایک امیتابھ بچن نے عطیہ کے لئے آکسیجن ، اور دوسرے سامان اور وینٹی لیٹر کی مشکل کاروائیوں کو جمعہ کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں ہر ایک شخص کی کوشش معنی رکھتی ہے ۔امیتابھ نے کورونا دور میں اپنے ذریعے مفاد عامہ کے کاموں کی تفصیل پیش کی ہے ۔سنیچر کو بھی دہلی سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسہ نے شری گوروتیغ بہادر کووڈ کیئر فیسلٹی کو امیتابھ کے ذریعے دو کروڑ روپے کا عطیہ دئیے جانے کی جانکاری دی تھی ۔بگ بی نے اپنے بلاگ میں لکھا ، ہاں میں چیئرٹی کرتا ہوں اور ہمیشہ بولنے کی جگہ کام کرنے میں یقین رکھتا ہوں ہر روز گالیوں اور توہین آمیز تبصروں کا دباو¿ رہتا ہے ۔اپنے مفاد عامہ کے کاموں کی تفصیل دیتے ہوئے لکھا ، آندھرا پردیش ،مہاراشٹر اور یوپی میں کسانوں کی بڑھتی خودکشیوں کے معاملے کے پیش نظر انہیں خودکشی سے روکنے کیلئے 1500 سے زیادہ کسانوں کے قرض ادا کئے ۔متعلقہ بینکوں میں ان کی پہچان کرکے کسانوں کا جلسہ (امتابھ کا گھر )میں بلایا گیا ۔اور بیٹھے نمائندوں کی موجودگی میں قرض سے آزادی کا سرٹیفکٹ بھی سونپا گیا ۔پلوامہ حملے میں شہید جوانوں کے رشتہ داروں کو جنک میں مدد کی گئی ۔پچھلے سال وبا کے دوران دیش کے قریب 4 لاکھ دیہاڑی مزدوروں کو ایک ہفتہ تک کھانا دیا گیا ۔شخصی فنڈ سے ہزاروں فرنٹ لائن ملازمین کی پی پی ای کٹ اور ماسک مہیا کرایا ۔شخصی انفرادی خرچ پر 2800 پرواسی مسافروں کو ممبئی سے اتر پردیش جانے کی پوری ٹرین بک کرائی گئی ۔ٹرینیں رکنے پر تین چارٹرڈ جہازوں سے 180 پرواسی مسافروں کو اترپردیش ،بہار ، راجستھان و جموں کشمیر پہونچایا گیا ۔دہلی میں بنگلہ صاحب گورودواروں میں ڈایگونوسٹک سینٹر کھلوایا ۔جس میں ان کے نانا ،نانی اور ماں کے نام سے ایم آر آئی مشینیں ، سونوگرامی ،سٹی اسکین جیسے کئی ساز و سامان مہیا کرائے گئے ۔سنیچر کو دہلی میں 250-450 بیڈ کا کورونا کیئر سینٹر قائم کیا گیا ۔بی ایم سی کی ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے بیس وینٹی لیٹر کی خرید کے آرڈر دئیے گئے ۔جوہو (ممبئی )کے اسکول میں 25 بیڈ کا کیئر سینٹر قائم کیا گیا ۔نانا وٹی ہسپتال میں تین مشینیں دان میں دی گئیں ۔جھوپڑ پٹی میں رہنے والے 1 ہزار غریبوں کو کھانا پہونچایا گیا ۔2 یتیم بچوں کو گود لیا گیا ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں