گرفتاری کے سات گھنٹے میں ہی ملزم رہا ہوگئے!

مغربی بنگال کے نارد اسٹنگ معاملے میں سی بی آئی نے ترنمول کانگریس کے تین لیڈروں اور ایک سابق لیڈر کو گرفتار کیا تھا یہ وزیر ہیں فرہد حکیم ، سبرت مکھرجی ، ممبر اسمبلی مدن مترا اور سابق لیڈر سوویند چٹرجی شامل ہیں سال 2014میں اس معاملے کے وقت چار و وزیر تھے ان گرفتاریوں کے فوراًبعد صبح11بجے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کولکتہ میں قائم سی بی آئی کے دفتر پہونچی اور وہاں پانچ بجے تک دھرنا دیا انہوں نے سی بی آئی حکام کو کہا کہ میری پارٹی کے نیتاو¿ں کو رہا کریں یا مجھے گرفتار کر لیں ۔ ترنمول لیڈر بھوپریا بھٹا چاریہ نے ان گرفتاریوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جب کہ ترنمول کانگریس کے سینکڑوں ورکروں نے کلکتہ میں سی بی آئی کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا اور سیکورٹی فورس پر اینٹ پتھرر پھینکے ہگلی ، نارتھ چوبیس پرگنہ اور ساو¿تھ چوبیس پرگنہ میں بھی ورکروں نے مظاہر ہ کیا اس درمیان چاروں ملزمان کو سی بی آئی کورٹ میں پیش کیا گیا سی بی آئی نے ملزمان کو جو ڈیشل حراست میں دینے کی مانگ کی تھی لیکن جج انوپم مکھرجی نے چاروں کو ضمانت دے دی اور گرفتار ی کے سات گھنٹے میں ہی ملزم رہا ہوگئے اس درمیان چارو ملزمان کے گھر والے جیل کے باہر موجود تھے فرہد حکیم نے سی بی آئی دفتر کے باہر کہا کہ مجھے عدلیہ پر پورا یقین ہے اور بی جے پی مجھے پریشان کرنے کیلئے کسی کو بھی کام پر لگا سکتی ہے وبا کے دوران لوگوں کی مدد کرنے کا وہ کام نہیں کر پائے حکیم نے کہا کہ ہم لوگو برے لوگ ہیں ، مگر مکل رائے اور شوبھندو ادھیکاری نہیں ۔ غور طلب ہے کہ مکل رائے اور شبھندو ادھیکاری بھی ناردا اسٹنگ آپریشن میں ملز م ہیں مگر انہیں گرفتار نہیں کیا گیا ہے یہ دونوں لیڈر اسٹنگ آپریش کے دوران ترنمول کانگریس لیڈر کے ممبر تھے لیکن بعد میں وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے نندی گرام میں ممتا بنرجی کو مات دینے والے شبھندو ادھیکاری نئی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر ہیں جبکہ مکل رائے ممبر اسمبلی ہیں وہاں گرفتار کئے گئے ایک اور وزیر سبت چٹرجی نے سی بی آئی دفتر کے باہر کہ ہم ڈاکو نہیں ہیں میں نے ایسا کوئی غلط کام نہیں کیا ہے ۔ سی بی آئی میرے بیڈ روم میں آکر مجھے گرفتار کرے اور نارد اسٹنگ آپریشن نارد نیوز پورٹل کے جنرلسٹ میتھو نے 2014میں یہ اسٹنگ آپریشن کیا تھا جس میں مبینہ طور پر ٹی ایم سی وزیر ایم پی اور ممبر اسمبلی کیمرے پر خیالی کمپنیوں کو مدد پہونچانے کیلئے مدد دیتے گئے تھے مغربی بنگال میں اسمبلی چناو¿ کے نتیجے آنے کے پندرہ دن بعد ہوئی گرفتاریوں کو لیکر سوال بھی اٹھ رہے ہیں اور ترنمول کانگریس اسے سیاسی بدلے کی کاروائی بتا رہی ہے بھارتی جنتا پارٹی نے اسمبلی چناو¿ میں ایڈی چوٹی کا زور لگا دیا تھا اس کے باوجود ممتا بنرجی زبردست اکثریت کے ساتھ تیسری مرتبہ اقتدار میں لوٹیں گرفتارہوئے نیتا مدن مترا نے کہا مرکزی سرکار اور خاص طور سے دونوں نیتا (مودی شاہ)بنگال کے لوگوں دیئے فیصلے کو قبول نہیں کر پار رہے ہیں ، کھیل پھر شروع ہوگیا ہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!