ٹیکہ لگوانے کیلئے لبھاونے آفر س !

ویکسین لگوانے کیلئے لوگوں کو راغب کرنے کیلئے بھارت سمیت کئی ملکوں میں لبھاونے آفرس دیئے جانے لگے ہیں دہلی میونسپل کارپوریشن ویکسین لگوانے پر ٹیکس میں پانچ فیصدی چھوٹ زائدہ دے رہی ہے جبکہ روس میں فری آئسکریم ، اسرائیل، کوک کین پجا پے ٹیز کے آفر دیئے جار ہے ہیں ، جبکہ امریکہ میں فری ویڈیو گیم اور کھانے کی چیزوں پر بھاری چھوٹ کے ساتھ کئی چیزیں مفت بھی دی جارہی ہیں جاپان میں کورونا ویکسین کے انچارج تاہو کونو ایک انٹرویو میں ویکسی نیشن بڑھانے کیلئے یہاں کی ایک پکوڑہ دینے پر غور کر سکتے ہیں دبئی کے تین بڑے ہوٹلوں نے ویکسین کا پہلا ڈوز لگوانے پر 90فیصد اور دوسری ڈوز لگوانے پر دام میں چھوٹ دینے کا آفر کیا ہے جبکہ میکسیکو میں ویکسین سینٹر پر آئے لوگوں کو ان کی من پسند دھن بجا کر خوش کیا جا رہا ہے امریکہ میں میک ڈونالڈس وغیرہ کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو چھٹی اور نقد پیسہ دینے کا اعلان کیا ہے اس کے علاوہ ویکسین سینٹر تک آنے جانے کیلئے تیس ڈالر یعنی قریب 22سو روپئے دینے کا علان کیا ہے مشی گن میں آکسیجن لگوانے والے لڑکوں کو پری رولڈ ماری جوانا (گانجا )دیا جا رہا ہے ادھر گجرات میں سوورنکار سماج نے اپنے فرقے کے لوگوں کیلئے ایک نرالی پیش کش کی ہے سماج کی 1331عورتوں کو ویکسین لگوانے پر سونے کی نوز پن مردو ں کو ہیڈ بلیڈر دیئے گئے ہیں اس کیلئے 10لاکھ روپئے خرچ کئے جا ئیں گے ۔ چین میں ویکسین لگوانے کیلئے سخت کام نہیں آئی تو لبھاونے آفرس شروع ہوگئے ہیں بیجنگ میں کئی سینٹروں پر مفت آئسکریم دی جا رہی ہے اور ساٹھ سے سال سے عمر کے زیادہ لوگوں کو انڈوں کا باکس اور دوسری ڈوز پر دو انڈے کے باکس دئے جا رہے ہیں ویکسین کی قطار میں کھڑی ساٹھ سالہ عورت وانگ سدوئی نے کہا میں ٹیکہ لگوانے کیلئے آئی ہوں انڈے لینے کیلئے نہیں۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!