پہلے قواعد کی تعمیل کریں پھر الزام دیں !

بمبئی ہائی کورٹ نے پیر کو کہا کہ لوگوں کو کووڈ معاملوں میں اضافے کے درمیان سرکار کو الزام دینے سے پہلے صبر اور ڈسپلین دکھانا چاہئے وبا کے سلسلے میں مختلف گائیڈ لائنس جاری کرتے ہوئے عدالت نے یہ رائے زنی کی ۔ جسٹس بی یو دیبدار کی بنچ نے جنتا سیوک ، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل ملازمین سمیت سبھی لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت آدھار کارڈ ساتھ رکھنے اور ماسک پہننے کی ہدایت دی جسٹس موصوف نے کہا کہ شہریوں کے طور پر ہمیں سرکار کو الزام دینے سے پہلے مہذب اورحساسیت کو ثبوت دینا چاہئے لوگوں کو صبر اور ڈسپلین دکھانا چاہئے عدالت نے کہا یوجناو¿ں اور سسٹم اچھے ہوتے ہیں لیکن انسان ہی تباہ و برباد کر دیتے ہیں ہم نوجوانوں ، لڑکوں اور لڑکیوں کو بغیر کسی وجہ ادھر ادھر گھومتے دیکھتے ہیں یا موٹر سائیکل پر تین تین اور کہیں چار چار لوگ بغیر ہیلمیٹ اور ماسک کے گھومتے ہیں ۔ عدالت نے کہا گھر سے باہر نکلنے والے شخص کو ناک اور منھ ٹھکنے والا ماسک پہننا چاہئے جسٹس دھونے نے کہا تھوڑی کے نیچے ماسک پہننے والے یا منھ یا تھوڑی کھول کر چلنے والے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہئے کیونکہ ایسے لوگ اکثر کورونا وائرس کو پھیلانے والے بن جاتے ہیں ۔ (انل نریندری)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!