بیوی سے مار پیٹ پراسپیشل ڈی جی عہدے سے ہٹائے گئے !
بیوی کو پیٹنے والے مدھیہ پردیش کے سینئر اسپیشل ڈی جی پرشوتم شرما کو ان کے عہدے سے ہٹا کر وزارت داخلہ میں لگا دیا گیاہے شوشل میڈیا پر ان کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوا سینئر آئی پی ایس آفسر اپنی بیوی کو زمین پر گراکر بے رحمی سے پٹائی کرتے دکھا ئی دے رہے ہیں افسر کے بیٹے نے اس کی جانکاری وزیر داخلہ ،چیف سیکریٹری ،ڈی جی پی کو دیتے ہوئے والد کے خلاف کاورائی کرنے کی درخواست کی تھی جانکاری کے مطابق ان کی بیوی نے پر شوتم کو ایک دوسری عورت کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا اس بات سے ناراض افسر نے گھر پہونچنے کے بعد بیوی کو پٹائی کرنی شروع کردی ویڈیو میں زمین پر پٹک کر افسر گھونسے مار رہا ہے اس دوران کچھ لوگ بیچ بچاو¿کی کوشش بھی کر رہے ہیں ۔پرشوتم شرماکواسپیشل ڈی جی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا انہیں فی الحال محکمہ داخلہ میں طینات ہونے کے لئے کہا ہے ۔مارپیٹ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک اور ویڈیو وائر ل ہوا اس میں پرشوتم کی بیوی پریا نامی ایک فلیٹ میں داخل ہوتے دکھائی دے رہی ہے فلیٹ کا دروازہ ایک عورت کھولتی ہے یہ بھوپال میں ایک نیوز اینکر ہے پریا جیسے داخل ہوتی ہے تو پرشوتم سیدے صوفے پر بیٹھے دکھا ئی دیتے ہیں کچھ کہا سنی کے بعد وہاں سے نکل جاتے ہیں پریا اور دوسری عورت میں بحث ہوتی ہے پریا نے دو سی سی ٹی وی کیمروں سے میاںکی پوری کرتوت رکارڈ کر لیا ایک کیمرہ گھر کے اندرہے دوسرا کیمرہ پریا ساتھ لیکر عورت کے گھر میں داخل ہوتی ہے ۔ پہلے ویڈیو میں پر شوتم کو مکے مارتے دکھائی دے رہے ہیں پھر انہیں زمین پر گرا دیتے ہیں اس دوران پریا بھی پرشوتم کو کینچی سے مارتی دکھائی دے رہی ہیں ۔ وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان نے کہا افسر کتنے ہی بڑے رینک کا ہو اس کے خلاف ہم قاعدے کے مطابق کاروائی کی جائے گی اتنے سینئر آفسر وہ بھی پولیس کا تو اس سے ایسی امید نہیں کی جاسکتی یہ تو وردی پر داغ ہے
(انل نریندر )
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں