ضروری سامان اکٹھا نا کریں کمی نہیں ہوگی !

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگلوار کی شام کو قوم کے نام خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ڈریں نہیں اور وہ اتنا ہی سامان خریدیں جتنا ضروری ہو ضرورت سے زیادہ سامان اکٹھا ناکریں دیش میں دودھ کھانے پینے کا سامان دوائیاں ضروری ہیں ان کی کمی نہیں ہوگی اس کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں لیکن اپیل کے باوجود حساب کتا ب الٹا دیکھنے کو مل رہا ہے ۔آزاد پور منڈی میں آلو پیاز،ٹماٹر ۔سبزیاں و پھلوں کی آمد و رفت میں تیزی بنی رہی لیکن خریدار نہیں پہونچے اور سبزیاں بچی پڑی رہیں جس کی وجہ سے تھوک بھاو ¿ میں گراوٹ دیکھی گئی ۔حالانکہ دام بڑھنے کے امکا ن تھے ۔اتوار کو بازار بند رہے گا اسی خیال کے چلتے زیادہ تر خوردہ دوکانداروں نے منڈی کا رخ نہیں کیا ۔اس یومیہ خرید و فروخت کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ کچھ دوکاندار سامان غیر ضروری طریقے سے مہنگہ بیچ رہے ہیں کورونا کے وائرس کو روکنے کے لیے سرکار نے کئی قدم اٹھائے ہیں لوگ بھی احتیاط برتیں لیکن لوگوں میں وائر بڑھنے کا ڈر ہے لیکن اس مشکل گھڑی میں کچھ کاروباری ناجائز طریقے سے منافہ کمانے میں لگ گیے ہیں ایسے وقت میں بے حد ضرورت سینیٹائزر و ماسک کی بازار میں کمی ہوگئی ہے یہ صحیح ہے کہ عام دنوں کے مقابلے میں ان دنوں اس کی مانگ کئی گناہبڑھ گئی ہے اور دوکاندار مہنگے بیچ رہے ہیں اور کچھ گھٹیا بھی بیچے جارہے ہیں جس سے لوگوں کی زندگی سے کھلواڑ کیا جارہاہے اس سے روکنا انتہائی ضروری ہے ۔یہ کالابازاری رکنی چاہیے دکھ کی بات ہے زندہ رہنے کیلئے ضروری سامان پر بھی کالا بازاری سے نہیں رکتے اور پیسہ کمانے کیلئے جنتا کو ہی داو ¿ پر لگانے سے نہیں چوکتے ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!