انفورسمینٹ ڈپارٹمنٹ نے کی انل امبانی سے 9گھنٹے پوچھ تاچھ !

پرائیویٹ سیکٹر کے یس بینک کے پرموٹر راناکپور اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کی جانچ کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائیریکٹریٹ نے جمعرات کو ریالائنس گروپ کے چئیر مین انل امبانی سے 9گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی ہے اور جانچ ایجنسی نے منی لانڈرنگ ایکٹ روک تھام کے تحت ان کابیان بھی ریکارڈ کیا ہے انہیں 30مارچ کو پھر بلایا جائےگا ۔ایجنسی کے افسر نے بتایا کہ 60سالہ صنعتکار سے صبح ای ڈی کے دفتر میں پہونچے اور شام کے قریت 7بجے وہاں سے باہر نکلے ۔بتادیں کہ انل امبانی کی کمپنیوں نے نقدی کے بحران سے لڑ رہے یس بینک سے قریب 12ہزار 8سو کروڑ روپئے کا قرضہ لیا ہے اور اسی وجہ سے انہیں بلایا تھا لیکن ذاتی اسباب سے انہوں نے اس سے چھوٹ حاصل کر لی تھی اس کے بعد ای ڈی نے انہیں سمن جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ پیش ہوں لیکن امبانی یس بینک کے ساتھ لین دین اور اپنی گروپ کی کمپنیوں سے وابسطہ اطلاعات زیادہ نہیں دے پائے ۔اور یہی کہتے رہے کہ انہیں تفصیل یاد نہیں ہے اس لیے ایجنسی نے دستاویزوں اور پوری معلومات لیکر 30مارچ کو پھر بلایا ہے ۔ادھر ریالائنس گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یس بینگ گروپ کے قرض کے خطرے پر امبانی نے ای ڈی حکام سے کہا ہے کہ بینک سے لیا گیا پورا قرض وصول لیا گیا ہے ۔اور اسے عام کاروبار کے سلسلے میں لیا گیا تھا ۔اب یس بینک کے لیے گئے سبھی قرضوں کی ادائیگی کے لیے ریالائنس گروپ عہد مند ہے ۔کمپنی نے کہا ہے کہ اس کا یس بینک کے سابق سی ای او یا ان کی نیوی یا بیٹیوں رانا کپور اور ان کے خاندان کے ذریعے کسی طرح کا کمپنی کا در پردہ یا براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے ۔ای ڈی کے ذریعے پوچھ تاچھ کے لیے بلائیے گئے کچھ صنعتی گھرانوں کے سربراہ جانچ ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے ان میں ایکسل گروپ کے پرموٹر سبھاش چندر اور جیٹ ائیر ویز کے بانی نریش گوئیل شامل ہیں ۔سبھاش چندرا تو پارلیمنٹ کے اجلا س میں مصروف ہونے اور نریش گویل خاندان کے کسی فرد کی بیماری کے سبب پیش نہیں ہوئے ۔بہرحال ای ڈی نے جمعرات کو انہیں نیا سمن جاری کیا اور21مارچ کو پیش ہونے کو کہا تھا کہ یس بینک کو ڈوبونے والے نام نہا د لوگوں کی جاچ ہو رہی ہے اور ان کے رتبے اور اثر کی پرواہ نہیں کی جارہی ہے ۔امید کی جاتی ہے کہ اگر جانچ میں یہ قصوروار پائے جاتے ہیں تو ان سے پورا پیسہ وصول ہوگا کیونکہ غریب عوام کی زندگی بھر کی کمائی یونہیں نہیں لٹائی جس سکتی۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!