کورونا کی جانچ اب دیسی کٹ سے ممکن!

ہمارے دیش میں پھیلی کورونا وائر س کی وبا کے درمیان ایک خوش خبری آئی ہے وہ یہ کورونا وائرس کی جانچ اب دیسی طریقے سے بھی ممکن ہوگی ۔ہندوستانی سائنس دانوں کے ذریعے تیار کیے گئے کٹ کو آئی سی ایم آر نے منظوری دے دی ہے اس نے کہا کہ ہے کہ اب جانچ سستی ہو جاءے گی ان سائنسدانوں کے مطابق اب مریض کو جانچ کے لیے باہر نہیں جانا پڑے گا اب بھارت میں بنے کٹ سے ہی یہ جانچ ممکن ہو سکے گی اس جانچ کی قیمت میں بھی کمی آئے گی اس کے لیے کئی انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے تیار کیے گئے کٹ کی اسٹڈی کی گئی اس کٹ کا پیمانہ تھا کٹ موو آن ایف ڈی اے سے منذول ہو یا ای یو اے سے منظور شدہ ہو یا پھر اس کانتیجہ سوفیصد ہو پونے کی این آئی وی لیو میں آئے سبھی کٹ کی جانچ کی گئی جس میں سے دو کٹوں کی رپورٹ سوفیصد پوزیٹو اورسو فیصد نگیٹو پائے گئے جس کے بعد ایسی دو کٹوں کو منظور ی دے دی گئی ہے ۔کوروناوائر س آنے کے بعد مکمل جانچ آئی سی ایم آر کی این وی لیب کو وائرس کو الگ تھلگ کرنے میں کامیابی ملی تھی اس وقت کہا گیا تھا اس کامیابی کے بعد ہندوستانی سائنسدانوں کے ذریعے بنائے گئے کٹوں کی جانچ کرنے میں کافی مددگارثابت ہوئی ہے ۔آئی سی ایم آر کے مطابق امریکی ایف ڈی اے سے منظور شدہ کٹ کے ساتھ ہی اب ہندوستانی کٹ کا بھی استعمال کورونا مریضوں کے لیے کیا جا سکے گا اس کو دیش میں بنایا جارہا ہے او ر اس کو کورونا کی جانچ کے لیے صحیح مانا گیا ہے آئی سی ایم آر کے ذرےعے ماہرین کی ٹیم نے کورونا کی اسکریننگ زیادہ بہتر کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایاگیا ہے ۔یہ کٹ بہت ہی کم وقت میں بنائی گئی ہے جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے اس کے بازار میں آنے کے بعد اس پر خرچ کافی کم ہوسکتاہے ۔سرکار نے وائرس کی جا نچ کی ذمہ داری کچھ پرائیویٹ لیو کو بھی سونپی ہے ڈاکٹر لال پیتھ لیب ،ایس آئی ڈانگ لیب وغیرہ کو اجازت دینا شامل ہے انہوں نے اس وائرس انفکشن کی جانچ فیس تقریباً 4500روپے رکھی ہوئی ہے ہمیں امید ہے دیش میں بنی دیسی کٹ جلد بازار میں آجائےگی اوروائرس کے مریضوں کے جانچ کی فیس کم ہو جائے گی ۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!