چار اسٹار خواتین جو چناﺅ نہیں لڑ یں گی،لڑوائینگی

بھوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2019لوک سبھا چناﺅ نہیں لڑیں گی لیکن پارٹی کے لئے پورے دیش میں پرچار کریں گی اس مرتبہ مایاوتی سمیت چار ایسی خواتین ہیں جن کا عام چناﺅ میں دم خم دیکھنے کو ملے گا یہ خواتین چناﺅ لڑیں گی نہیں لیکن لڑوائیںگی۔پارٹی امیدواروں کے لئے کمپئین کریں گی اور نئی حکومت کی تشکیل میں اہم کردار نبھائیں گی ۔ان میں سے تین خواتین الگ الگ ریاستوں میں پارٹی کی چیف بھی ہیں مغربی بنگال دیش کا یوپی اور مہاراشٹر کے بعد تیسرا بڑا صوبہ ہے یہاں کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی عام چناﺅ نہیں لڑ رہی ہیں جس وجہ سے ریاست میں پارٹی کی پوری کمپئین اور پبلیسٹی انہیں کے ارد گرد رہے گی ۔جموں کشمیر کی پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی سیعد بھی لوک سبھا چناﺅ نہیں لڑ رہی ہیں کیونکہ والد مفتی محمد سیعد کے انتقال کے بعد سے پارٹی کی قیادت سنبھال رہی ہیں ۔ابھی حال تک وہ ریاست میں بھاجپا کے ساتھ اتحادی حکومت چلا رہی تھیں محبوبہ کی پوری توجہ کمپئین پر ہے ۔دیش کے سب سے بڑی ریاست اترپردیش کی سابق وزیراعلی اور بی ایس پی چیف مایاوتی تو اپنی پارٹی کے لئے آنکھ ،ناک کان جیسی ہیں وہ بھی پارٹی کے لئے اترپردیش اور دیگر ریاستوں میں چناﺅ کمپئین چلایں گی سماج وادی پارٹی کے ساتھ یوپی میں تال میل کرنے سے مایاوتی پر چناﺅی اتحاد کو جتانے کا زیادہ بوجھ ہوگا کیونکہ یوپی میں 80لوک سبھا سیٹیں ہیں اس لئے سپا سپا اتحاد کو زیادہ سے زیادہ جتانے کی ذمہ داری مایاوتی پر ہوگی وہیں اپنا دلت ووٹ بینک کو پارٹنر سپا کے لئے ٹرانسفر کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہوگی اپنے کاڈر کو نچلے سطح تک اتحاد کے لئے تیار کرنابھی ضروری ہوگا وہیں یوپی میں گنگا بوٹ یاتر ا پر نکلی کانگریس سیکریٹری جنرل پرینکا گاندھی واڈرا بھی چناﺅ نہیں لڑ رہی ہیں ۔انہیں مشرقی یوپی کی 35سیٹوں کی ذمہ داری ملی ہے ۔وہ پورے یوپی اور دیش کے دیگر حصوں میں پارٹی کے لئے چناﺅ کمپئین کریں گی وہ راہل گاندھی کے بعد نمبر 2اسٹار کمپئینر ہیں پرینکا کا انداز ووٹروں کو مسلسل متاثر کر رہا ہے ۔ان کا ووٹروں سے ڈائرکٹ رابطہ قائم کرنا بھاجپا کے لئے تشویش کا سبب بن رہا ہے ۔اترپردیش میں مایاوتی ،پرینکا،دونوں مل کر کچھ بھی کرا سکتی ہیں پانچ ریاستوں میں پانچ علاقائی پارٹیوں میں نمبر دو کی لیڈر اور اسٹار کمپئینر خاتون ہی ہیں ۔تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے چناﺅ کمپئین کو وزیر اعلیٰ کی بیٹی کویتا دیکھ رہی ہیں ۔کویتا خود بھی امیدوار ہیں۔ مہاراشٹر میں این سی پی نے شرد پوار کے بعد ان کی بیٹی سپریا سلے اور اسٹار کمپئنرہیں ۔تمل ناڈو میں ڈی ایم کے کے اسٹار کمپئینر اسٹالین و ان کی بہن کنی موجی ہیں ۔پنجاب میں اکالی دل سے ہرمن پریت کور ہیں میگھالیہ میںاین سی پی سی سے اگاتھا سنگما نمبر دو اسٹار کمپینر ہیں ۔خاص بات ،2014میں خاتون قیادت والی پارٹیوں کو عورتوں نے مردوں سے زیادہ ووٹ دیا تھا 2019لوک سبھا چناﺅ میں وزیر اعظم نریندر مودی بی جے پی کے لئے سب سے بڑا خطرہ یہی خواتین ہوں گی ۔

(انل نریندر) 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!