لائٹ ،کیمرہ ایکشن کے آرٹسٹ چناوی دنگل میں پھنسے !
مغربی بنگال کے صنعتی ٹریڈ سینٹر آسنسول میں اس مرتبہ لوک سبھا چناو ¿ مہم میں دوستار ے زمین پر اتر آئے ہیں ان میں نوجواں دلوں کے دھڑکن سنگر بابل سپرےو جو اس وقت ایم پی اور مرکزی وزیر ہیں انکے سامنے مقابلہ پر نامور اداکارہ من من سین ہیں یہاں چوتھے مرحلے میں 29اپریل ڈالے جائیں گے ۔مغربی بنگال میں ان دونوں اداکاروں کی مقبولیت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور دونوں کے اپنے اپنے فین اور اشو رہے ہیں کانگریس اور لیفٹ پارٹیوں نے اس سیٹ پر بھاجپا نے سیندھ ماری کی ہے ۔ترنمول کانگریس اس سیٹ پر پہلی بار جیت کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے ۔لائٹ ،کیمرہ ایکشن جیسے الفاظ کے ارد گرد ددونوں ادارکاروں کا وقت جیت کی منزل تک پہنچنے کے لئے کم ہوتا جارہا ہے ۔ددنوں کی ہی ٹیمیں چناو ¿ میدان سرگرم ہیں ۔بابل کو جیتانے کے لئے بھاجپاور کر دن رات لگے ہوئے ہیں لیکن ترنمول کانگریس امید وار من من سین سے مورچہ بندی کمزوری نہیں ہے ۔ترنمول ممبر اسمبلی رہے جیتندر تیوارکہتے ہیں کہ پچھلے چناو ¿ میں ہم مذہبی محاذ پر ہار گئے تھے ۔اس مرتبہ پارٹی اس محاذ مستعدہے اور حلقے میں مذہبی شورش روکنے کی ذمہ داری ہم نے اٹھائی ہے اور حلقے میں چار درجن مندروں میں شیو چرچہ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔بھاجپا دھارمک پروگراموں کے انعقاد میں کوئی کمی نہیں چھوڑ رہی ہے لیفٹ کے گڑھ سے یہ سیٹ بھاجپا کے جھولی میں دلانے پر بابل سپرےو کو اانعام بھی ملا ہے اور انہیں مرکزی وزیر بنایا گیا ان کے ساتھ ساتھ بھاجپا کی ساکھ بھی داو ¿ پر لگی ہے اس لئے وہ کافی محنت کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑ رہے ہیں وہیں لیفٹ والوں کے لئے یہ سیٹ ساکھ سے جڑی ہے لیکن فی الحال یہاں لال جھنڈا دور ہی دکھائی دے رہا ہے ۔کمیونسٹ آئیڈیالوجی سے متاثر سدےپتومنتری پر سوال اٹھاتے ہیں جب سے وہ وزیر بنے ہیں تب سے حلقے کی دوبڑی کیبل کمپنیاں بندہوگئی ہیں او رسیکڑوں لوگ بیروز گار ہوگئے ہیں ترنمول کانگریس اسے اشو بنارہی ہے وزیر اعظم نریندر مودی اور بھاجپا صدر دونوں نے ہی مغربی بنگال میں اس مرتبہ پوری طاقت لگا دی ہے دیکھیں کی دی دی کے گھر کےا کمل کھلے گا ؟
(انل نریندر )
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں