کیپٹن او ربادل دونوں کی ساکھ داو ¿ں پر لگی !

پنجاب کی سبھی 13لوک سبھا سیٹوں پر چناوی شطرنج کی بساط بچھ گئی ہے اس چناو ¿ میں پنجا ب کے وزیر اعلی کیپٹن امریند ر سنگھ اور سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کی ساکھ داو ¿ں پر لگی ہے اب شرومنی اکالی دل او رکانگریس امیدوار وں کی فہرست آجانے کے بعد اب چناوی پس منظر صاف ہوگیا ہے بے شک عام آدمی پارٹی چناوی میدان میں ہے لیکن اہم مقابلہ شرومنی اکالی دل اور کانگریس کے درمیان ہے کیپٹن امریندر سنگھ ان چناو ¿ کو لیکر کتنے سنجیدہ ہیں کہ انہوں نے اپنے وزیروں تک کو وارنگ دے ڈالی کہ لوک سبھا چناو ¿ میں اپنے حلقوں میں پارٹی کے امید وار کو جیتانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو انہیں کیبنٹ سے ہٹادےا جائے گا اس کے علاوہ انہوں نے ممبرا ن اسمبلی کو بھی خبر دار کردےا ہے کہ اگر ان کے حلقوں میں پارٹی امید وار نہیں جیت پائے تو ان کو آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے ٹکٹ نہیں دےا جائے گا ۔کانگریس صدر راہل گاندھی کی قےادت میں پارٹی اعلی کمان نے یہ ٹارگیٹ پردیش میں مشن 13کو حاصل کرناہے ۔اس کے فیصلہ کے مطابق اگر وزیر امیدوار وں کی جیت ےقینی نہیں کرپاتے تو انہیں وزیر کے عہدہ سے ہٹادےا جائے گا ۔اس مرتبہ کانگریس نے دو نوجوان اسمبلی کو ٹکٹ دیا ہے پٹیالہ سیٹ پر آپ پارٹی کے ڈاکٹر دھرم ویر گاندھی سے پچھلے چناو ¿ میں ہاری پرمیت کور کو کانگریس نے ایک بار پھر ٹکٹ دیا ہے لیکن اس مرتبہ عآپ پارٹی کو اپنوں سے ہی جتنا خطرہ اتنا دوسروں سے نہیں کانگریس پردیش صدر سنیل جاکھڑ اور وزیر اعلی کیپٹن امریند ر سنگھ کا کہنا ہے ریاست کی سبھی 13سیٹوں پر کامیاب ہوتی ہے تو مرکز میں کانگریس سرکار بننے میں راہل کے ہاتھ مضبوط کرے گی ۔ادھر شرومنی اکالی دل نے اپنے امید وار پہلے ہی طے کردیئے تھے جس وجہ سے پارٹی کے اندر گروپ بندی ہے اور اس سے الگ ہوئے گروپ کے میدان میں اتر نے سے پنتھک ووٹوں کے بٹنے سے نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ۔سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل بھی مکتسر میں پدیاتروں کے ذرےعہ لوگوں سے رابطہ قائم کررہے ہیں حالانکہ اب ان کی عمر زور دار چناو ¿ کمپین کی اجازت نہیں دیتی ۔اپنے بیٹوں بہو ہر سمرت کور وغیرہ لو گ چناو ¿ مہم میں لگے ہوئے ہیں بادل کا کہنا ہے کانگریس سرکار نے اپنے چناو ¿ منشور میں کئے وعدے پورے نہیں کئے او رکسانوں کی حالت جوں کی توں بنی ہوئی ہے مرکزی سرکار نے ریاست میں بہت سے ترقیاقی کام کئے اور مودی سرکار کی واپس طے ہے ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!