پاک نہ مانا تو ایران بھی بھارت جیسی کارروائی کرئے گا

 دہشت گردوں کو محفوظ پناہ دےنے والا پاکستان آن نہ صرف بھارت کے لئے ہی بلکہ اےران ،افغانستان اور امرےکہ سمےت کئی دےشوں کےلئے خطرہ بن چکاہے ۔بھارت سمےت ےہ تمام دےش پاکستان اپنی سرزمےن سے موجود آتنکی تنظےموں کے خلاف موثرکارروائی کرنے کےلئے بار بار آگاہ کرتے رہے ہےں لےکن اس پر اسکا رتی بھر اثر نہےں ہوا 13فروری کو اےران کی رےولےوشنری گارڈس پر اور 14فروری کو پلوامہ مےں سی آر پی اےف کے جوانوں پر ہوئے فدائی حملوں سے اےک بار پھر ظاہر ہوتاہے کہ پاکستان ساری وارننگ کے باوجود اب بھی دہشت گردوںکا اڈہ بناہواہے اےسے مےںبھارت کے بالاکوٹ مےں جےش محمد اڈے پر کاررائی کرنے کے بعد اب اےران بھی پاکستان مےں پل رہے دہشت گردوں سے نمپنے کےلئے تےار ہے اےران کی فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلےمانی نے پاکستان حکومت اور ان کے فوجی سربراہوں کو سخت الفاظ مےں وارننگ دی ہے کہ ہمارے پاس پاکستان سرکار کےلئے ےہ سوال قائم ہے کہ وہ کہا ں جارہی ہے ؟اس نے اپنے تمام پڑٰوسی ملکوں کی سرحدوں پر شورش پےدا کی ہے کوئی اس سے بچا نہےں ہے جس کے لئے پاکستان عدم سلامتی کو بڑھا وانہےں دےنا چاہتا ۔اےرانی پارلےمنٹ کے خارجہ پالےسی کمےشن کے چےئر مےن حشمت اللہ فلاحت پےرو ہ نے کہا کہ اےران پاکستان سے لگتی اپنی حدود پر دےوار بنانا چاہتا ہے پاکستان اگر اپنی زمےن پر آتنکی گروپوں کے خلاف ٹھوس کارروائی نہےں کرےگا تب اےران ان کے خلاف کارروائی کرنے کےلئے مجبور ہوگا ۔غور طلب ہے دہشت گردی سے سختی سے نمٹنے کے اشوپر بھارت اور اےران اےک دوسرے سے متفق ہےں اور اےک ساتھ کھڑے نظر آرہے ہےں ۔در اصل دونوں دےشوں کی سرحدےں دہشت گردی کی سرگرمےوں کا سامنا کررہی ہےں حالےہ برسوں مےں بھارت پاکستان کے درمےان اشتراک مےں بھی اضافہ ہواہے افغانستان مےں پچھلے سال آتنکی حملوں کے ذرےعہ پاکستانی فوج پر انگلےاں اٹھتی رہی ہےں پاکستان دہشت گردی کے ذرےعہ کابل کی سےاست کو متاثر کرنے کی کوشش مےں رہتا ہے افغانستان مےں بھارت کے اہم رول کو دےکھتے ہوئے پاک ےہاں گڑ بڑی پھےلانا چاہتا ہے خےال رہے نوگےار ہ کی سازش کرنے والا القاعدہ سرغنہ اسامہ بن لادن پاکستان اےبٹ آباد مےں ہی چھپا تھا ۔موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہہ چکے ہےں پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑائی مےں دھوکہ دےتا رہا ہے اسی وجہ سے ٹرمپ نے پاکستان کو دی جانے والی دوارب ڈالر کی مالی مدد پر روک لگادی ہے ۔دنےا مےں کہےں بھی کوئی دہشت گردانہ واقعہ ہوتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ کہےں نہ کہےں پاکستان سے کنکشن جڑ تا ہے آج پاکستان 45سے 48آتنکی تنظےموں کا پناہ گاہ بناہواہے تو ہر دےش کو اپنی سےاست مےں بہتری کرنی چاہیے جس نے کبھی نہ کبھی پاکستان کی پےٹھ تھپتھپائی ہے ۔اےران جےسا مضبوط پڑوسی دےش قاعدہ سے پاکستان کا ساتھ چھوڑ دے تو ےہ بہت بڑی بات ہے آج پاکستان بھارت کے لئے ہی نہےں تمام دنےا کے لئے خطرہ بنا ہواہے ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!