شاہ رخ خان بنام ثمیر وانکھیڑے !

این سی بی ڈرگس سے جڑے جرائم کی جانچ کرنے والی ایک مرکزی ایجنسی ہے۔اس کے سابق افسر آئی آر ایس و این سی بی کے سابق زونل ڈائرکٹر ثمیر وانکھیڑے نے دہلی ہائی کورٹ میں اداکار شاہ رخ خاں اور گوری خاں کی ملکیت والی کمپنی ریڈ چلیز کے پرموشن میں بنی اور نیٹلفٹ پر اسٹریم کی گئی ویب سریز دی بانڈس آف والی وڈ میں جھوٹا اور بدگمانی بھرا اور ہتک عزت والی کہانی پیش کرنے کے خلاف عرضی دائر کی ہے۔عرضی میں انہوں نے دو کروڑ روپے کا معاوضہ بھی مانگا ہے ۔جسے وہ ٹاٹا میموریل کینسر ہسپتال کو ڈونیٹ کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے عدالت کو بتایا یہ رقم کینسر مریضوں کے علاج کے لئے ہسپتال میں استعمال کی جائے گی ۔بتادیں معاملہ کیا ہے ۔دراصل اس ویب سریزی میں ثمیر وانکھیڑے جیسا نظر آنے والا ایک کرداربالی ووڈ کی ہستیوں کا پیچھا کرتا دکھایا گیا ہے ۔ریلیز کے بعد شوشل میڈیا پر اس کردار پر کافی بحث چھڑی ہوئی ہے ۔وانکھیڑے کا کہنا ہے اس میں دکھائے گئے منظر انہیں بدنام کرنے کی کوشش ہیں چونکہ اس میں ایک افسر کو ایسے دکھایا گیا ہے جیسے وہ بالی ووڈ ستاروں کے پیچھے پڑ ا رہتا ہے ۔نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق عرضی میں کہا گیا ہے یہ سریز جان بوجھ کر ثمیر وانکھیڑے کی ایمیج کو خراب کرنے کے ارادے سے بنائی گئی ہے اس میں یہ بھی ذکر ہے کہ یہ سریزی ایسے وقت بنائی گئی ہے جب وانکھیڑے اور شاہ رخ خان کے بیٹے آرین سے جڑا معاملہ ممبئی ہائی کورٹ اور این ڈی پی ایس کی عدالت میں زیر غور ہے ۔سال 2021 میں آرین خاں کے خلاف شروع ہوا یہ معاملہ شاہ رخ خاں کے بیٹے کو لے کر تنازعہ ہے ۔تنازعہ چار سال پہلے اکتوبر 2021 میں اس وقت شروع ہوا جب نارکوٹیکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے ممبئی کے ایک کروز جہاز پر ایک ریوو پارٹی کی جانکاری ملنے پر چھاپہ ماری کی تھی ۔این سی بی کے اس وقت کے ممبئی زونل ڈائرکٹر ثمیر وانکھیڑے اور ایس پی وی وی سنگھ کی ٹیم نے اس چھاپے کی نگرانی کی تھی ۔چھاپے ماری میں آشیش رنجن جانچ افسر کی شکل میں موجود تھے۔این سی بی نے 3 اکتوبر 2021 کو آرین خان کو گرفتار کیا تھا ۔25 دن جیل میں گزارنے کے بعد 28 اکتوبر 2021 کو مبئی ہائی کورٹ نے آرین کو ضمانت دے دی تھی۔حالانکہ اس چھاپے ماری اور اس میں شامل افسران پر سوال کھڑے ہوئے ۔اور 25 اکتوبر 2021 کو این سی بی کی جانب سے ایک اسپیشل تفتیشی ٹیم بنائی گئی اس ٹیم نے ممبئی اور دہلی میں این سی بی افسران سمیت کئی گواہوں سے بھی پوچھ تاچھ کی اور وانکھیڑے اور دیگر حکام کے طریقہ کار کو لے کر کئی اہم سوال اٹھائے ۔تفتیشی ٹیم نے پوچھ تاچھ کے بعد سی بی آئی نے ایف آئی آر درج کی اس میں ثمیر وانکھیڑے وشو وجے سنگھ اور دیگر کے خلاف لگائے گئے الزامات لگائے گئے ۔ثمیر وانکھیڑے اس تنازعہ سے پہلے افسر گوساوی سینول ڈیسوزا ایک نامعلوم کے خلاف الزام لگائے گئے تھے ممبئی ایئر پورٹ پر کسٹم محکمہ میں کام کرتے ہوئے انہوں نے کئی والی بووڈ ستاروں کے خلاف کاروائی کی تھی جس میں ان کی نگیٹو ساکھ بنی ۔حالانکہ آرین خان گرفتاری کے بعد جن کا نام کام اور دونوں زیادہ سرخیوں میں آئے ۔اس وقت مہاراشٹر کے وزیر رہے نواب ملک نے الزام لگایا تھا کہ وہ بالی ووڈ ستاروں کو جھوٹے معاملوں میں پھنسانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ان کے نام سے فرضی دستاویز بنائے گئے ہیں ۔نواب ملک نے ان الزامات کو شوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا ۔جس سے تنازعہ اور بڑھ گیا وانکھیڑے کے وکیل آدتیہ گری نے دعویٰ کیا ویب سریز میں ایک کردار کو فحشی اشارہ کرتے ہوئے دکھا یا گیا ہے یہ اشارہ ستیہ میو جیتے کا نعرہ لگانے کے بعد بیچ والی انگلی دکھاتے ہوئے کیا گیا اس طرح کی تصویر قومی علامت کی توہین ہے ۔وانکھیڑے کی طرف سے عرضی میں کہا گیا ہے کہ اس سریز کا تصور او ر عمل جان بوجھ کر وانکھیڑے کی ساکھ کو داغدار کرنے کے ارادے سے کیا گیا ہے ۔دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کو ثمیر وانکھیڑے کی ہتک عزت کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکارکر دیا ۔جسٹس پروپیندر کمار کورو نے کہا کہ مانگی گئی شہادتیں دہلی میں قابل غور نہیں ہیں ۔حالانکہ کورٹ نے وانکھیڑے کو عرضی میں ترمیم پر دوبارہ داخل کرنے کی اجازت دے دی ۔سماعت کے دوران ریڈ چلیز کی طرف سے سینئر وکیل ہریش سالوے اور نیٹ فلکس کی طرف سے سینئر وکیل مکل روہتگی پیش ہوئے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘