دھیرج ساہو پر کیا بولے گی کانگریس؟
دھیرج ساہو کون ہیں جن کے ٹھکانوں سے مل رہے 350 کروڑ روپے ۔انکم ٹکس محکمہ نے اڈیسہ ،جھارکھنڈ میں کئی جگہوں پر چھاپہ ماری کر کانگریس کے ایک نیتا کے یہاں سے تقریباً 350 کروڑ روپے نقد برآمد کئے ہیں ۔محکمہ انکم ٹیکس نے جھارکھنڈ سے کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی دھیرج ساہو کے یہاں سے رقم برآمد ہوئی ہے ۔اور ان نوٹوں کی مسلسل گنتی ہوتی رہی اور مشینیں بھی تھک گئیں نوٹ گنتے گنتے لیکن گنتے ختم ہونے کے بعد ایس بی آئی کے زونل مینیجر بھگت بہیرا نے اتوار کو بتایا کہ گنتی میں تین بینکوں کے افسران اور چالیس مشینوں کا استعمال کیا گیا ۔انکم ٹیکس محکمہ جلد ہی کمپنی کے پروموٹروں کے بیان درج کرنے کیلئے بلائے گا ۔محکمہ کا خیال ہے کہ بے حساب نقدی کا پورا ذخیرہ دیسی شراب کی نقد بکری سے اکھٹا کیا گیا ہے ۔ساہو کے رانچی سمیت دیگر دفتروں اور گھروں پر چھاپہ مارے گئے تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ انکم ٹیکس کی کسی کاروائی میں اتنی بڑی برآمدگی ہے ۔2019 میں کانپور کے عطر کاروباری سے 257 کروڑ روپے کی نقدی پکڑی گئی تھی ۔جولائی 2018 میں تملناڈو اور نرمان دھن سے 163 کروڑ روپے کی نقدی پکڑی گئی تھی اور نقدی کو مختلف بینکوں میں جمع کرانے کیلئے قریب 200 بیگ اور سوٹ کیس کا استعمال کیا گیا ۔176 بیگوں میں برآمد رقم میں زیادہ تر 500 کے نوٹ ہیں ۔2 ہزار روپے کا نوٹ بند ہونے کے بعد 500 روپے کے نوٹ کا چلن سب سے بڑا ہے ۔راجیہ سبھا کی ویب سائٹ کے مطابق 23 نومبر 1955 کو رانچی میں پیدا ہوئے دھیرج ساہو کے والد کا نام رائے صاحب ولدیب ساہو ہے ۔وہ 2009 میں راجیہ سبھا کے ایم پی بنے تھے اور جولائی 2010 میں راجیہ سبھا کے لئے چنے گئے ۔تیسری مرتبہ مئی 2018 میں پھر راجیہ سبھا کیلئے چنے گئے ۔1977 میں دھیرج ساہو نے سیاست میں قدم رکھا تھا اور وہ لوہار باغ ضلع کے یوتھ کانگریس میں شامل ہوئے ۔اتنی کیس کی برآمدگی پر جنتا میں ناراضگی پیدا ہونا فطری ہے اسے دیکھ کر لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ گاندھی پریوار اور اپنے ایم پی دھیرج ساہو پر کیا کہنا چاہے گی ۔اور دیکھنا چاہتے ہیں کہ ان پر پارٹی کیا کاروائی کرتی ہے ؟ راہل گاندھی دن رات کرپشن کو ختم کرنے اور اس سے لڑنے کی بات کرتے ہیں اور یہاں تو ان کا اپنا ہی ایم پی اس کرپشن میں بری طرح ملوث ہے ۔اب راہل گاندھی کیا کہیں گے اس پر بھاجپا کا جارحانہ ہونا فطری ہے ۔بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ ہمارا شروع سے ہی خیال ہے کانگریس اور کرپشن اور جرائم کیلئے مانی جاتی ہے ۔یہ کانگریس کی ریتی رواج ہے جس پر کام کرتی ہے ۔آج راہل گاندھی سے بی جے پی پوچھنا چاہتی ہے کہ اس پر ان کا کیا کہنا ہے سونیا گاندھی ،ای ڈی ،انکم ٹیکس پر طنز کرتی رہی ہیں ۔اب وہ دھیرج ساہو پر کیا کہیں گی۔بی جے پی اس موقع کا پورا فائدہ اٹھا رہی ہے اور سبھی سطح پر مظاہرہ کررہی ہے اور کانگریس پر نشانہ لگا رہی ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں