ہندو آستھا میرا مارگ درشن کرتی ہے !

یہ کہنا بر طانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک کا ہے ۔ ان کی ہندو آستھا ان کی زندگی کے سبھی پہلوو¿ں کا مارگ درشن کرتی ہے اور انہیں دیش کے سربراہ مملکت کے طور پر بہترین کام کرنے کی تلقین کرتی ہے ۔ کیمبرج یونیورسٹی کے جیسس کالج میں روحانی گرو مراری باپو کی رام کتھا چل رہی ہے ۔ جس میں بر طانوی وزیر اعظم سونک شامل ہوئے تھے ۔ بر طانیہ کے وزیر اعظم بھارت کی یوم آزادی پر اس پروگرام کے بار میں بھی اتفاقی طور پر نشاندہی کی تھی۔ رام کتھا میں اکٹھی بھیڑ کے سامنے بر طانوی وزیر اعظم سونک نے اپنے خطاب میں کہا کہ باپو میں یہاں وزیر اعظم کے طور پر نہیں بلکہ ایک ہندو کے طور پر آیا ہوں ۔ میرے لئے آستھا بہت نجی حیثیت رکھتی ہے ۔ میری زندگی کے سبھی پہلوو¿ں کا مارگ درشن کرتی ہے ۔ وزیر اعظم ہونا ایک بڑے اعزاز کی بات ہے لیکن اس عہدے پر رہتے ہوئے فرائض کو نبھا نا آسان نہیں ہے۔مشکل سے فیصلے لینے ہوتے ہیں ۔ مشکل متبادل کا محاسبہ کرنا ہوتا ہے اور میری آستھا مجھے دیش کیلئے کام کر نے کی ہمت ،طاقت اور حوصلہ دیتی ہے ۔ مراری باپو کی رام کتھا میں اسٹیج پر لگی بھگوان ہنومان کی سنہری تصویر کا بھی ذکر کرتے ہوئے سونک نے کہا کہ یہ مجھے یاد دلاتی ہے کہ کیسے بصد احترام بھگوان گنیش 10ڈاو¿ننگ اسٹریٹ میں میری میز پر مسرت آمیز شکل میں بیٹھے ہیں۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!