کیا سیما حیدر آئی ایس آئی ایجنٹ ہے؟
ان دنوں پاکستان سے آئی خاتون سیما حیدر کافی سرخیوںمیں چھائی ہوئی ہے۔وہ اپنے بچوں کے ساتھ غیر قانونی طریقے سے سند ھ پہلے اپنے بچوں کے ساتھ دبئی اور پھر وہاںسے نیپال ہوتے ہوئے یوپی کے گریٹر نوئیڈا آ پہنچی بتایا جاتا ہے کہ یہاںپر سیما نے ہندو دھرم کو اپنا کر اپنے بوائے فرینڈ سچن سے شادی کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے ۔سوال یہ ہے کہ یہ سیما حیدر کون ہے اور کیوں اس طرح غیر قانونی طریقے سے بھارت آئی ؟ اس کا اپنے بچوں کے ساتھ پریمی سچن کے پاس نیو گریٹر نوئیڈا آنا شبہ کی نظریہ سے دیکھا جا رہا ہے ۔ بریلوی عالم مولانا شہاب الدن رضوی نے جمعہ کو کہا کہ یہ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی سازش کا حصہ ہو سکتی ہے ۔اسے ذہن میں رکھتے ہوئے مرکزی حکومت سیما پر سخت نگرانی کرائے اور انہیں پاکستان واپس بھیج دیا جا نا چاہئے ۔ درگاہ کے اعلیٰ حضرت درگاہ سے وابسطہ آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا مفتی شہاب الدین رضوی نے پورے معاملے کو پاکستان کی ناپاک سازش سے جوڑا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک ہمارے خلاف مختلف طریقے سے سازش رچتا آیا ہے ۔سرحدوں پر در اندازی کرائی جاتی ہے ۔کشمیرمیں آتنکی حملے کرائے جاتے ہیں۔ سیما حیدر کا پاکستان سے آنا نئی طرح کی سازش کا اندیشہ جتا رہا ہے ۔ ان کا نیپال پہنچ کر مندر میں شادی کرنا اور اس کے بعد چپکے سے گریٹر نوئیڈا تک پہنچنا عام بات نہیں ہے ۔ ایک گھریلوخاتون اپنے چار بچوں کے ساتھ اتنا مشکل اور بڑا قدم نہیں اٹھا سکتی ہے یہ یقینی طور پر منظم لگتا ہے ۔سیما کے طلاق کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ وہ اسلام چھوڑ کر ہندو دھرم اپنا چکی ہے ۔ایسے میں اس سے طلاق کی ضرورت نہیں ہے ۔ چاروں بچے حیدر سے پیدا ہوئے ہیں۔ اور شریعت کے مطابق انہیں کے مانے جائیںگے اس کے علاوہ تین طلاق متاثر ہ عورتوں کی آواز اٹھانے والی انجمن حق فاو¿نڈین کی صدر فرحت نقوی نے بھی سیما حیدر پر سوال اٹھائے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کو پال بوس کرنے والا دیش ہے اس لئے اس کے کسی شہری پر بھروسہ کرنا مناسب نہیں ہے ۔ربو پورا میں رہ رہ پاکستانی خاتون سیما حید ر مسلسل کسی سے نہیں مل رہی ہے ۔ اترپردیش کے علاوہ دیش کے کئی صوبوں کے لوگ بھی اس سے ملنے آرہے ہیں۔ پورادن میڈیا ٹیلی ویژن ،کے ملازمین ڈیرا ڈلے ہوئے ہیں۔ انٹرنیٹ میڈیا کے ذریعے سے معلومات ہونے پر سیما سے ملنے آئے ایک شخص نے بتایا کہ وہ سیما اور سچن کیلئے تحفہ لیکر آئے تھے لیکن وہ مل نہ سکے ۔ دوبارہ آئیںگے ۔ سیما کیا آئی ایس آئی کے ذریعے بھارت میں جاسوسی کیلئے بھیجی گئی ہے؟
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں