منسکھ ہیرین کے قتل کا معاملہ !
مہاراشٹر دہشت گردی انسداد دستہ (اے ٹی ایس )نے منسکھ ہیرین قتل معاملہ این آئی اے کو سونپے جانے کے دوسرے دن ہی سلجھانے کا دعویٰ کردیا ایجنسی نے بتایاکہ معطل اے سی پی سچ واجے کے کہنے پر ہی واردات ہوئی صنعت کار مکیش انبانی کے گھر کے پاس ملی دھماکو چھڑیں و دیگر چیزوں کے ساتھ ملی اسکارپیو کار کے مالک ہیرین کے قتل میں اے ٹی ایس نے سچن واجے کو اہم ملزم بنایا ہے واجے کو ایک دلال نے کئی سم کارڈ مہیہ کرائے تھے جو کرائم میں استعمال کئے گئے تھے اے ٹی ایس نے اس معاملے میں معطل پولس کانسٹبل ونایک سندھے اور دلال نریش گوڑ کو خود گرفتار کیا گیا ہے عدالت نے ان کو تیس مارچ تک اے ٹی ایس کی حراست میں بھیج دیا سندھے لکھن بھیا مڈ بھیڑ معاملے کو قصور وار ہے اور پیرول پر باہر ہے سندھے نے ہی چار مارچ کو رات میں پوچھ تاچھ کیلئے مانسک کو فون کر کے بلایا تھا اے ٹی ایس نے ملزمان سے تین موبائل فون اور سم کارڈ برآمد کئے ہیں دونوں کو حراست میں لینے کے بعد اے ٹی ایس اب منسخ کے قتل کے سازش کا پتہ لگائے گی اور منسخ کی سونے کی چین انگلی میں پہنی انگوٹھی کا پتھراور دوسری چیزیں بر آمد کرنے کی کوشش کرے گی مرکزی وزارت داخلہ نے اس معاملے کو این آئی اے کو سانپا تھا ایسے میں گرفت میں آئے دونوں ملزمان سے جانچ ایجنسی بھی پوچھ تاچھ کرے گے حالانکہ ابھی تک یہ کیس اے ٹی ایس کے پاس ہی ہے مانا جار ہا ہے کہ بہت جلد این آئی اے منسکھ کی موت کا معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لے گی۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں