چینی ویکسین لگوانے سے عمران خان کو کورونا!
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی کورونا رپورٹ پاجیٹیو آئی ہے انہوں نے اس کے بعد گھر میں ہی تنہائی اختیا رکر لی ہے وزیر اعظم کے مخصوص مشیر ڈاکٹر سلطان نے ٹویٹرکا رخ کرتے ہوئے عمران خان کے کورونا انفیکشن کی تصدیق کی ہے عمران نے 18مارچ کو چین میں بنی کورونا ویکسین سینو فارم کی پہلی ڈوژ لگوائی تھی پاکستان میں فی الحال یہی ویکسین دستیاب ہے جس کے پانچ لاکھ ڈوژ چین نے مفت دیئے تھے عمران خان کے ترجمان ڈاکٹر شھباز گل نے کہا وزیر اعظم کو ہلکہ بخار اور خانسی کی شکایت بتائی گئی ہے ۔ عمران خان نے وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ملک کے شہریوں سے کورونا کی گائیڈ لائنس پر عمل در آمد کرانے کی اپیل کی ہے پاکستان اس وقت کورونا کی تیسری لہر کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے سنیچر اتوار کو ایک ایک دن میں تین ہزار سے اوپر نئے کورونا مریض سامنے آئے اور اس سے ملک میں کورونا انفیکش کی شرح بڑھ کر 9.4فیصد ہوگئی ہے کورونا کے بڑھتے معاملے کے سبب سیال کوٹ کے کئی علاقے میں لاک ڈاو¿ن لگا دیا گیا ہے اور اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور پاکستا ن میں برطانیہ کے نئے وائرس اسٹرین کے بھی مریض بڑھ رہے ہیں ۔ حال ہی میں چین سے پاکستان کو کورونا ویکسین ملی تھی فی الحال پاکستا ن میں سینئر شہریوں کو کورونا ویکسین ٹیکہ مہم جاری ہے۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں