مہاراشٹر کی لڑائی پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ پہونچی!
مہاراشٹر میں جاری سیاسی بحران کی آنچ پیر کو پارلیمنٹ سے لیکر سپریم کورٹ تک پہونچ گئی ممئی کے سابق پولس کمشنر پرم بیر سنگھ کے الزامات کی جانچ مرکزی ایجنسیوں سے کرانے اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کے استعفیٰ کی مانگ کو لیکر لوک سبھا میں بھاجپا کے ایم پی کافی غصے میں رہے معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے اور اپنے تبادلے کو منسوخ کرانے کی اپیل کو لیکر پر م بیر سنگھ سپریم کورٹ پہونچ گئے ادھر این سی پی چیف شردپوار نے صاف کردیا کہ وزیر داخلہ انل دیش مکھ استعفیٰ نہیں دیں گے ان پر لگے الزامات غلط ہیں پرم بیر سنگھ نے سپریم کورٹ میں داخل اپنی عرضی میں کہا کہ سو کروڑ روپئے کی وصولی کرنے کے ٹارگیٹ والی بات وزیر اعلیٰ کو بھی بتائی تھی کچھ دن بعد ہی ان کا تبادلہ کر دیا گیا پرم بیر سنگھ نے اپنے تبادلے کے حکم کو بھی چیلنج کر دیا ہے ٹرانسفر و پوسٹنگ پر افسر ارمسکلا کی رپورٹ کی جانچ کی جانی چاہئے پرم بیر نے الزام لگایا کہ ایم پی موہن ڈیلکر خودکشی معاملے میں دیش مکھ بھاجپا نیتاو¿ں کو پھنسانے کیلئے دباو¿ ڈال رہے تھے پرم بیر نے اپنے ثبوت بھی کورٹ کو سونپے اور فوراً سی بی آئی جانچ کے احکامات نہیں دیئے گئے تو دیش مکھ کے گھر پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج ڈلیٹ کر دیئے جائیں گے ۔دیش مکھ نے فروری میں اعلیٰ افسروں کو نظر انداز کرتے ہوئے کرائم خفیہ یونٹ کے سربراہ سچن واجے و سماج سیوا برانچ کے اے سی پی پاٹل سمیت دیگر افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور ہر مہینے سو کروڑ روپئے کی وصولی کا ٹارگیٹ دیا ۔ پرم بیر کا الزام ہے کہ دیش مکھ پولس کی فائلوں میں بیجا دخل دیتے ہیں حالانکہ وہ دباو¿میں نہیں آئے حالانکہ انہوں نے کہا کہ دو برس کا کم از کم مقرر میعاد پوری ہونے سے پہلے ہی تبادلے منمانے اور غیر قانونی طریقے سے کئے گئے پارلیمنٹ میں واجے کا معاملہ آنے پر لیڈی ایم پی کوسیو شینا نے تیزی حملے کی دھمکی تک دے ڈالی مہاراشٹر کے امرواتی سے ایم پی نونیت رانا نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلاکو خط لکھ کر سیوشینا ایم پی اروند ساونت پر سنگین الزام لگایا کہ انہوں نے یعنی ساونت نے مجھے پارلیمنٹ کمپلیکس میں دھمکی دی تھی کہ ادھو ٹھاکرے سرکارکے خلاف کچھ بھی بولا یا سچن واجے کا معاملہ اٹھایا تو ٹھیک نہیں ہوگا ۔ اور کہا کہ مہاراشٹر میں کیسے گھومتی ہے میں دیکھتا ہوں اور تجھے بھی جیل میں ڈال دوں گا یہی نہیں ساونت نے تیزابی حملہ کرانے کی دھمکی دی ادھر این سی پی چیف سردپوار نے پیر کو پریس کانفرنس کر مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیش مکھ کا بچاو¿ کیا ۔انہوں نے کہا مجھے اتوار کو یہ نہیں پتہ تھا کہ دیش مکھ اسپتال میں تھے فروری میں دیش مکھ اور سچن واجے کے درمیان ہوئی بات چیت کے الزام غلط ہیں دیش مکھ کے استعفیٰ کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا۔ اس سے پہلے پوار نے کہا تھا الزام سنگین ہے اور دیش مکھ کے استعفیٰ کا فیصلہ وزیر اعلیٰ ہی لیں گے ۔بھاجپا کی اس مانگ میں کوئی جوازنہیں ہے الزامات کی جانچ ہونے تک دیش مکھ کو استعفیٰ دے دینا چاہئے این سی پی صدر سردپوار نے کہا اہم معاملہ صنعت کار مکیش انبانی کی گھر کے باہر ایک کار سے دھماکو سامان ملنے سے جڑا ہے میری رائے ہے کہ ممئی اے ٹی ایس صحیح سمت میں جارہی ہے۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں