ماں کو تھپڑ مارا تو وہ دم توڑ گئی !
راجدھانی دہلی میں کرائے دار سے جھگڑے کے بعد ایک بیٹے نے کہا سنی کے دوران اپنی 76سالہ ماں کو تھپڑ مار دیا جس سے اس بزرگ عورت اوطار کور کی موت ہوگئی ماںکی موت کے بعد بیٹے نے پولس کو بتائے بے غیر ہی اس کا انتم سنسکار بھی کر دیا لیکن سوشل میڈیا میں واردات کا ویڈیو وائر ل ہوگیا جس کے بعد پولس حرکت میں آگئی اور چھان بین شروع کرنے کے آئی پی سی کی دفعہ 304کے تحت کیس درج کر بیٹے کو حراست میں لے لیا پولس ڈپٹی کمشنر سنتوش کمار مینا نے بتایا کہ متوفی بزرگ اوطار کور اپنے بیٹے رنبیر کے ساتھ رہتی تھی 15مارچ کو پولس کو ایک عورت نے بتایا کہ یہاں پارکنگ کو لیکر مکان مالک سے جھگڑا چل رہا تھا پولس نے موقع پر پہونچ کر دیکھا کہ معاملہ رفع دفع ہوگیا ادھر اس واقعے کے بعد رنبیر اپنی ماں سے جھگڑنے لگے اور بیوی بھی اسکی اپنے شوہر کا ساتھ دینے لگی جھگڑا اتنا بڑا کی بیٹے نے اپنی ماں کو زور دار تھپڑ مار اور وہ بے سدھ ہوکر سڑک پر گر گئی اسکے بعد بہو نے ساس کو اٹھانے کی کوشش کی رشتے دار اسپتال لیکر پہونچے ڈاکٹروں نے مرا ہوا قرار دیا اور وہاں سے گھر لائے اور پھر انتم سنسکار کے لئے نکل لئے معاملے کی اطلاع پولس کونہیں دی اور انتم سنسکار بھی کر دیا۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں