دیپک اور چندا کوچر کی کہانی !

آئی سی آئی سی بینک کی سابق ایم ڈی اور سی ای او چندا کوچر کے شوہر دیپک کوچر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ای ڈی نے ویڈیو کون گروپ کے چیف وینو گوپا ل کو بینک کی جانب سے 3250کروڑ روپیہ کا قرض دیئے جانے کے معاملے میں یہ گرفتار ی ہوئی ہے ۔ دیپک کوچر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا ویڈیو کون کے ڈائرکٹر وینو گوپال اور ان کی کمپنیاں کے خلاف سی بی آئی کی طرف سے درج شکایت کی بنیاد پر پچھلے سال ای ڈی نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا اس کے ساتھ ای ڈی نے آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق سی ای او چندا کوچر اور ان کے شوہر دیپک کوچر کے خلا ف بھی شکا یت درج کی تھی اس کاروائی کے تقریبا ایک سال بعد اب ای ڈی نے دیپک کوچر کوگرفتار کیا ہے ۔ اور ان کے شو ہر اور ان کے ذریعہ چلائے جانی والی ملکیت کمپنیوں کی 78.15کروڑ روپیے کی منقولہ اور غیر منقولہ املاک کو قرق کیا گیا تھا۔ چندا کوچر کے شو ہر نے اپنی بیوی کے ذریعہ سے بڑے بڑے صنعتی گھرانوں کو بڑے قرضے دلوائے تھے اور بدلے میں اپنے کمیشن کی بڑی فیس ڈکار جاتے تھے اب دونوں میاں بیوی کے کالے کارنامے سب کے سامنے آچکے ہیں ۔ اب چندا کوچر اور کچھ لوگ بھی جیل جا سکتے ہیں ۔ چندا کوچر کو دیش کی سب سے لائق ترین عورتوں میں شمار کیا جاتا تھااب لگتا ہے کہ دھاندلے باز بینک ملازمین کی چاندی کانٹنے کے دن لد گئے ہیں ۔اب بینکنگ سیکٹر میں آہستہ آہستہ ہی سب لائن پر آرہا ہے یہ تو شروعات ہے اگر سرکار ایمانداری سے بینکوںکی جانچ کرائے تو کئی چندا کوچراور دیپک کوچر نکل آئیں گے ۔ )انل نریندر )

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!