چاہے کاکھ مقدمے درج کرادیں میر ی آواز نہیں دبا سکتے !

عام آدمی پارٹی کے نیتا اور راجیہ سبھا ایم پی ویوپی آپ کے انچارج سنجے سنگھ کے خلاف حضرت گنج کے تھانے میں درج مقدمے میں ملک کی بغاوت کی دفع جوڑ دی ہے ایک سینئر پویس آفسر نے بتایا سنجے سنگھ کے خلاف 2ستمبر کو ایک سروے کرانے کے معاملے میں آئی پی سی کی دفع 501اے اور120بی علاوہ آرٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا اور پویس نے ایک نوٹس بھیجا جو سنجے سنگھ کے دہلی میں سرکار ی رہائس گاہ کو بھیجا گیا تھا جس میں انہیں 20ستمبر کو صبح پیش ہونے کو کہا گیا اگر وقت پر پیش نہیں ہو ئے تو سزا والی کاروائی کی جائے گی۔ لیکن پتہ چلا ہے کہ یو پی پولیس نے ان کی گرفتاری نہیں کی پولیس کے ترجمان نے بتایا سنجے سنگھ کے علاوہ کمپنی کے تین ڈائریکٹروں کے خلاف ملک سے بغاوت اور دھوکہ دھڑکا مقدمہ درج کئے گئے ہیں ۔ سروے میں کہا گیا تھا یوگی آدتیہ ناتھ ایک مخصوص برادری کے لئے کام کر رہی ہے۔ا س کے بعد سنجے سنگھ کے خلاف یوپی کے کئی ضلعوں میں مقدمے درج کئے گئے تھے ادھر سنجے سنگھ نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ ان پر ملک کے خلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے ہو سکتا ہے چار دن بعد میں میں جیل میں دکھائی دوں ان کا کہنا تھا کہ اس ایوان مین بیٹھنے والا ممبر دیش دشمن ہے ؟میں اس سرکار سے پوچھنا چاہتاہوں ؟اگر ہم دیش کے غدار ہیں تو جیل میں ڈال دیا جائے کہ میں 20ستمبر کو لکھنو¿پہونچ کر گرفتاری دوں گا چاہے لاکھ مقدمے درج کروا لے لیکن جرائم کے خلاف میری آواز دبا نہیں سکتے ریاستی سرکار اور وزیر اعلیٰ پر حملہ آور ہوتے ہوئے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ میں دیش کا غدار ہوں پچھلے تین مہینے میں میرے اوپر 13مقدمے درج ہوئے ہیں سرکار نے میرے اوپرمقدمے درج کئے ہیں ۔ لیکن آج تک کسی مافیا پر ایسی کاروائی نہیں ہوئی ہے اس لئے میں راجیہ سبھا کے چیئر مین سے درخواست کی کہ اگر میں دیش کا غدار ہوں تو مجھے جیل میں ڈال دیا جائے انہوں نے کہا پہلے میرے اوپر آئی ٹی ایکٹ میں مقدمہ لکھا گیا لیکن جب میں نے یوپی سرکار کے ذریعہ کورونا کٹ میں ہوئی دھاندلی کو اجاگر کیا تو اس میں مجھ پر ملک سے غدار کی دفعہ بڑھا کر نو ٹس بھیج دیا گیا ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!