لا یٹ، کیمرا، ایکشن یمنا ایکسپریس وے میں!

کورنا وائرس کی وجہ سے ممبئی کی فلم صنعت تقریبا چوپٹ ہو گئی ہے اور اس وجہ سے نئی فلموں کی شوٹنگ پوری طرح سے ٹھپ ہو گئی ۔ ایسے میں یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا یہ اعلان کہ ریاست میں ایک نئی فلم سٹی بنائی جائے گی ۔اس کا خیر مقدم کیا جانا فطری ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے جس عز م سے راجدھانی دہلی سے لگے گوتم بدھ نگر میں یمنا ایکسپریس وے کے قریب نئی فلم سٹی بنانے کا ارادہ پیش کیا ہے ۔اس سے وہ روز گا ر کے نئے دروازے کھولنے والا لائق تحسین قدم ہے ۔یہ فلم سٹی ایکسپریس وے کے سیکٹر 21میں ایک ہزار ایکڑ زمین میں بنے گی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں منگل کے روز دیش کے سرکردہ فلم ہستیوں کے سامنے ایک خاکہ رکھا گیا ۔ فلم سٹی کو لیکر فلم سازوں کی منعقدہ پہلی میٹنگ میں ساو¿تھ فلم انڈسٹری سے لیکر بالی اوڈ کے اہم افراد شامل ہوئے جن میں اسکرین رائٹر کے وی بجندر پرساد سپر اسٹار رجنی کانت کی بیٹی وا گرافکس ڈیجائینر سوندریہ شامل ہوئیں تو وہیں بالی اوڈ سے پریس راول ، انوپم کھیر، ادت نارائن ، منوج منتشر، نیتن دیسائی ، ویویک اگنی ہوتری ، کیلاش کھیر ، انوپ جلوٹا، منوج جوشی شامل ہوئے ۔سبھی فلمی ہستیوں نے یوگی سرکار کی اس پہل کو سراہا ہے ۔اور زمینی عمل کے لئے مشورے بھی دئے وزیر اعلیٰ نے کہا اس فلم سٹی میں عالمی میعار کی سہولیات ہونگی جس سے پوری دنیا کے لئے ایک مثال ہو ۔ آنے والا وقت میڈیا اسٹریمنگ کا ہے اس کے لئے ہائی کیپسٹی ، ورلڈ کلا س ڈاٹا سینٹر بھی انفورٹ مینٹ زون میں کیا جائے گا ۔ اور سبھی کے تعاون سے یہ فلم سٹی جلد بنے گی وہ بھارت کی تاریخی اور آثار قدیمہ کے دور کی عمارتوں کی جھلک ہوگی اور یہ فلم سٹی سبی کی امیدوں کو پورا کرے گی اور یہ رام کی ایودھیا اور کرشن کی متھرا اور شیوا کی کاشی کے ساتھ اور بدھ ، کبیر ،اور مہاویر کی بھی سر زمین ہے ۔ وزیر اعلیٰ کو فن اور ثقافت اور ہندوستانی وراثت سے جوڑتے دیکھا ہے۔ آرٹیسٹ دنیا کی سبھی باریکیوں کا فلم سٹی پر یزنٹیشن میں ذکر ہے۔ فلم سٹی کا بنانے کا جو وعدہ کیا تو اسے انجام تک پہونچاناہوگا یہ کام آسان نہیں ہوگا حالانکہ اس سے پہلے یوگی پریاگ راج کنبھ میلے کو عالمی سطح پر منعقد کرکے دکھا چکے ہیں یو نیسکو کو تک نے انسانیت کی معزجاتی کلچر وراثت کی شکل میں منظوری دی ہے یقینی طور سے مجوزہ فلم سٹی میں نئے سرمایہ کاری ہوگی اس سے خاص طور سے ہندی اور علاقائی زبانوں کے سینیما کے لئے نئے فلک کھلیں گے اور روز گا ر کے نئے موقعے دستیاب ہونگے ۔ (انل نریندر )

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟