چین کو خفیہ راز دینے والا فری لانس جرنلسٹ گرفتار!

چین کو خفیہ معلومات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کئے گئے دہلی کے ایک فری لانس جر نلسٹ راجیو شرما کے دو ساتھیوں کو دیلی پولیس نے سنیچر کو گرفتار کر لیا ان لوگوں میں چین کی خاتون کیونگ شی اور اس کے نیپالی ساتھی شیر سنگھ عر ف راج ووراشامل ہیں۔چینی خاتون اور اسکے ساتھی شیر سنگھ پر الزام ہے کہ دونوں نے خفیہ معلومات کے بدلے راجیو کو کمپنیوں کے ذریعے بڑے پیسے دیئے پویس کے مطابق راجیو شرما کے ساتھیوں پر نظر رکھنے کے بعد چینی خاتون اور اس کے ساتھیوں سے پوچھ تاچھ کے بعد پولیس کا کہنا ہے جرنلسٹ راجیو شرما (61سال )نے چینی خفیہ اجنسیوں کو حساس ترین معلومان مہیا کروائی بدلے میں انہیں حوالہ کے ذریعہ موٹی رقم دی گئی ملزم راجیو شرام کے ای میل اور دیگر شوشل میڈیا کے اکاو¿نٹ سے ڈیفنس سے متعلق کچھ خفیہ دستاویز ،مو بائل فون ،اور لیپ ٹاپ وغیرہ برآمد کئے ہیں ۔ تینوں سے اسپیشل سیل کے ساتھ خفیہ اجنسیاں بھی پوچھ تاچھ کر رہی ہیں ۔ اس درمیان پریس کلب آف انڈ یا نے گرفتاری کو طاقت کا بیجا استعمال بتایا ہے اور یہ بغیر سوچے سمجھے کاروائی کی ہے ۔ راجیو شرماکی گرفتاری کے بارے میں سن کر تعجب ہو ایسا اس لئے کہ اسپیشل سیل کا مشتبہ ٹریک رکارڈ رہا ہے ۔ پریس کلب آف انڈیا نے کہا کہ عام طور پر دہلی پولیس کا بھی بہت اچھا رکارڈ نہیں ہے میڈیا کو جاری پولیس کے بیان پر ہمیں یہ کہتے ہوئے ذرا بھی قباحت نہیں ہے ۔دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے ڈپٹی کمشنر سنجیو کمار یا دو نے پریس کانفرنس میں دعوی کیا کہ پی آئی بی سے منظور شدہ راجیو شرما ڈیفنس سے متعلق خفیہ اطلاعات چینیوں کو دیکر ڈیڑھ سال میں40لاکھ روپئے کمائے تھے ۔ اور ایک اطلا ع کے بدلے ایک ہزار ڈالر مل تے تھے شرما چینی اخبار میں گلوبل ٹائمس میں ڈیفنس پر آرٹیکل لکھتے تھے اور 2016میں چینی ایجنٹو کے رابطے میں اگئے ۔اور 2018تک چینی خفیہ حکام کو حساس ترین ڈیفنس اور سیا سی معلومات دینے میں بھی شامل تھے اور مختلف ملکوں میں کئی مقامات پر چینی حکام سے ملے تھے ان ملا قاتوں میں بھارت چین ایشو پر سرحد پر طیناتی اور سرکار کے ذریعہ تیا ر شدہ حالات کی معلوما ت شئیر کرتے تھے یا دو نے بتا یا ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر 14ستمبر کو راجیو شرماکو پیتم پورہ میں ان کے گھر سے فرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کو 6دن پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ۔ اسپیشل سیل اور دیگر سیکورٹی اور خفیہ اجنسی ان سے پوچھ تاچھ کر پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہیں دیش کی ڈیفنس سے وابستہ خفیہ دستاویز چین نے اس سے مانگے تھے کیا؟ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!