دیش میں پھیلتا آئی ایس آئی ایس کا آتنکی جال !

آتنکی تنظیم آئی ایس آئی ایس نے بھار ت میں شمال سے لیکر ساو¿تھ انڈیا تک اپنا جال پھیلانا شروع کردیاہے این آئی اے نے درجن بھر ریاستوں میں اس آتنکی تنظیم کا نیٹورک کا پردہ فاش کیا ہے ۔ اور بیرونی ممالک سے تنظیموں کو مالی مدد کی جانچ پر نظر ہے ۔ حال میں کئی افراد الگ الگ ریاستوں سے گرفتار کئے گئے آئی ایس آئی ایس آتنکی تنظیم نوجوانوں کو نشانہ بنا کر اپنی تنظیموں میں شامل کر رہی ہے وزارات داخلے کے ذریعے راجیہ سبھا میں جانکاری کے مطابق اسلا مک اسٹیٹ نے حالی برسوں میں بارہ ریاستوں اپنا جال پھیلا لیا ہے ۔ ایران اور شام میں سر گرم آتنکی تنظیم کیرل ،کرناٹک، مغربی بنگال ، راجستھان ، بہار، اور جمو کشمیر وغیرہ میں سب سے زیادہ سر گرم ہے اور یہ تنظیم ان ریاستوںاپنا ممبر بنا رہی ہے ۔ اور بھارت میں اپنی آئڈیالوجی کو پھیلا رہی ہے۔ این آئی نے ساو¿تھ کی ریاستوں تلنگانہ،کیرل ، آندھرا، کرناٹک، تامل ناڈومیں داعش کی موجودگی کے متعلق 17معاملے درج کئے ہیں اور 122لوگوں کو گرفتا ر کیا ہے ۔ مغربی بنگال میں ابو سفیان اور یاسین احمد اور کیرل سے مرشد حسن وغیرہ گرفتار کئے ہیں دہشت گردوں سے جہادی لیٹریچر دیشی بندوقیں اور ہتھیا ر اور جسم پر باندھنے والی بارودی بیٹ اور ڈیجیٹل سامان وغیرہ بر آمد ہوا ہے۔ بتادیں پچھلے مہینے ہی دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے دھولہ کنواں سے مڈبھیڑ میں داعش کے مشتبہ آتنکی ابو یوسف عرف مستقیم کو گرفتا رکیا تھا ان کی گرفتاری سے آتنکی تنظیموں کا پھیلتے جال کا پتہ چلنا تشویش کا باعث ضرور ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!