بیمہ رقم کے لئے خود کے قتل کی سپاری دی
دہلی میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ جب ایک شخص نے خود کے قتل کی سپاری دے کر بیمہ کا پیسہ لینے کی اسکیم بنائی یہ چونکانے والی داستان ایک شخص گوروو بنسل کی ہے۔ کرکرڈوما کے کاروباری گوروو بنسل نے پریوار کے بیمے کی رقم دلانے کے لئے خود ہی اپنا قتل کرواڈالا۔ اس نے فیس بک کے ذریعے بھاڑے کے قاتلوں سے رابطہ قائم کر انہیں 90ہزار روپے بھی دیئے۔ رن ہولا پولیس نے اتوار کو ایک نابالغ سمیت چارلوگوں کو پکڑا۔ تو قتل کے پیچھے کی کہانی سامنے آگئی۔ ڈی سی پی آو¿ٹر ایکان نے بتایا کہ 10جون رنہولا علاقے میں پیڑ سے لٹکی ایک لڑکے کی لاش ملی تھی، اس کے ہاتھ پیر بندھے تھے جس کی وجہ سے قتل کا معاملہ لگ رہا تھا جانچ سے معلوم ہوا کہ 37سالہ شخص گوروو بنسل کی لاش ہے۔ گوروو اپنے گھروالوں سمیت آئی پی ایکسٹینشن میں رہتا تھا۔ پریوار نے 9جون کو آنندوہار تھانے میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی جس میں کہاگیا تھا کہ وہ اپنی دکان پر گیاتھا لیکن گھر نہیں لوٹا۔ قتل کی جانچ کے لئے اے سی پی ناگر نے آنندساگر کی نگرانی میں انسپکٹرہسرام مینا پر ٹیم بنائی جس نے خاندان کے لوگوں، دوستوں اور دکان کے ملازمین سے معلومات اکٹھی کی لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔ پھر اے ایس آئی امت راٹھی نے متوفی کے فیس بک، وہاٹس ایپ اور موبائل کی جانچ کی تو پہلے سورج پھرامت ، منوج اور آخر میں ایک لڑکے بالن کو پولیس نے دبوچ لیا۔ پوچھ تاچھ میں ملزمان نے بتایا کہ گوروو نے اپنے قتل کے لئے انہیں 90ہزار روپے دیئے تھے تاکہ مرنے کے بعد اس کے بیمے کی رقم گھروالوں کو مل سکے۔ اس قتل کی کڑیاں جوڑنے میں پولیس کو کافی مشقت کرنی پڑی لیکن جانچ میں سچ سامنے آگیا۔ گوروو ایک ماہ سے اپنے قتل کی سازش رچ رہا تھا۔ اسے فیس بک پر ممبئی کا ایک شخص ملا جس نے قتل کرانے کے لئے نابالغ لڑکے کا موبائل نمبر دیا پھر اس نے سپاری لے کر تین لڑکوں کو اپنے ساتھ شامل کرلیا اور 9جون کو گوروو خود ہی رنہولا پہنچا جہاں پلان کے مطابق ملزمان اس کے ہاتھ اور پیر باندھ کر اسے پیڑ سے لٹکادیا۔ ایسا اس لئے کیاگیا تاکہ یہ لگے قتل ہوا ہے۔ پولیس کو نابالغ اور گوروو بنسل کے بیچ وہ چیٹ بھی مل گیا اس کو دیکھاجارہا ہے۔ اس میں کئی باتیں سامنے آئی ہیں، جس نے اس واردات سے تعلق رکھنے والے کی تلاش شروع کردی۔ فی الحال پولیس بیمے کی رقم کی جانکاری نہیں مل پائی ہے۔ پولیس رشتے داروں سے پوچھ تاچھ میں تفصیلات لے رہی ہے۔ گوروو کے موبائل کی بھی جانچ ہورہی ہے۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں