دیش بھر کی مساجد بند کی جائیں؟

ان لاک۔1میں مذہبی مقامات یعنی مندر۔ مسجد، گرجا گھر، گرودوارے کھول دیئے گئے ہیں۔ لیکن کورونا کی رفتار سے سبھی مذہبی پیشوا فکر مند ہیں۔ دہلی کے جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے ایسے حالات میں لوگوں سے اپنے اپنے گھروں میں نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے جامع مسجد سے اپیل میں کہاکہ بلاوجہ گھر سے نہ نکلیں اور ہوسکے تو نماز بھی اپنے گھروں میں ہی ادا کریں۔ 8جون کو سرکار کے حکم کے بعد مساجد کو کھول دیا گیا تھا۔ لیکن کیا مساجد کو کھولنے کا یہ کیا صحیح وقت تھا۔ کورونا کے مریضوں کے تیزی سے بڑھنے کے بعد شاہی امام نے مسجدوں کو بند کرنے کے معاملے پر مذہبی پیشواو¿ں اور عالم دین سے رائے مانگی تھی اس کے بعد ہی جامع مسجد کو عام نمازیوں کے لئے مہینے بھر کے لئے بندکرنے کے بارے میں رائے دیں۔ اس سب کو لے کر سید احمد بخاری نے فتح پوری مسجد کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد سے بھی بات چیت کی تھی۔ دونوں کا کہنا ہے کہ دہلی کے باقی لوگوں سے بھی رائے مشورہ کیاگیا۔ سوشل میڈیا ودوسرے ذرائع سے لوگوں کی رائے مانگی گئی، بخاری نے کورونا مریضوں کے بڑھنے کے درمیان مال، ریستوراں، مذہبی مقامات ودیگر جگہوں کو کھولنے کے فیصلے پر سرکار سے نظرثانی کے لئے کہاہے۔ وہ ان لاک میں مذہبی مقامات کو کھولنے اور ان کے لئے سرکار کی طرف سے گائیڈلائن جاری کی گئی گائیڈ لائن میں کہاگیا ہے کہ الکوحل سے مستثنیٰ سینیٹائزر سے مذہبی عبادتگاہوں پر چھڑکاو¿ کےلئے کہاگیا ہے۔ گائیڈ لائن پر بریلوی مسلک کے علماءنے تیور دکھانے شروع کردیئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام میں الکوحل حرام ہے۔ اللہ کے گھر (مسجد) الکوحل والے سینیٹائزر سے ناپاک نہیں ہونے دیں گے۔ لال قلعہ جامع مسجد کے امام مفتی خورشیدعالم نے کہاکہ لاک ڈاو¿ن میں مسجدیں سونی رہیں اور رمضان میں نمازیوں سے مسجدیں محروم رہیں، چار سے پانچ لوگ ہی مسجد میں نماز پڑھتے تھے اب نئی گائیڈ لائن میں بھی ایسا ہی کہاگیا ہے۔ انہوں نے کہا جوگائیڈ لائن جاری کی ہیں اس میں کہاگیا ہے کہ عبادت گاہوں میں الکوحل یافتہ سینیٹائزر کا چھڑکاو¿ اسلام میں حرام ہے اس لئے ہم مسجد میں سینیٹائزر نہیں ہونے دیں گے۔ جماعت رضائے مصطفیٰ کے نائب صدر سلمان حسن خاں قادری نے کہاکہ ہندوستان سمیت بیرون ممالک کی مساجد کے امام اور ذمہ دارون سے بھی کہاگیا ہے کہ وہ الکوحل سے سینیٹائزر کا چھڑکاو¿ مسجدوں میں نہ ہونے دیں۔ 
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!