نیرو، میہول چوکسی سے ضبط 1350کروڑ کے ہیرے جواہرات واپس آئیں

ہیرا کاروباری نیرومودی، میہول چوکسی کے گھوٹالے سے وابستہ معاملوں میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے خود کو بڑی کامیابی حاصل کی۔ اس کے حکام نے گھوٹالے کے دونوں ملزمان کی فرموں سے 23سوکلوگرام ہیرے جواہرات اور زیورات، ہانگ کانگ سے لائے گئے ہیں۔ مودی اور چوکسی کی ملکیت والی فرمیں ہانگ کانگ اور دبئی میں ہے، جہاں سے 1350کروڑ روپے کے ان ہیرے جواہرات کو ضبط کیاگیا ہے۔ ای ڈی کے حکام نے بتایا کہ ہانگ کانگ سے کل 108عدد ضبط مال لایاگیا ہے۔ ان میں سے32نیرو مودی کے ہیں اور جبکہ 76 میہول چوکسی کی فرموں سے ضبط مال ہیں۔ دونوں کاروباریوں نے سال 2018کے ابتدا میں اپنے ہیرے جواہرات دبئی سے ہانگ کانگ پہنچادیئے تھے۔ اس کی جانکاری ملتے ہی ای ڈی نے ہانگ کانگ میں دونوں کاروباریوں کی فرموں سے ضبط کارروائی شروع کی اور اسے کامیابی ملی۔ بتادیں نیرو مودی اس وقت لندن کی جیل میں بند ہے جبکہ میہول چوکسی اینٹیگوا ہونے کا پتہ چلاہے، ادھر برطانیہ کی ایک عدالت نے نیرو مودی کو 9جولائی تک عدالتی حراست میں رکھنے کے احکامات دیئے۔ بھارت میں اربوں روپے کے بینک قرض گھوٹالے اور منی لارڈرنگ معاملے میں نیرو مودی پچھلے سال مئی سے لندن کی جیل میں بند ہے۔ وہ پچھلے سال مارچ میں گرفتاری کے بعد سے جیل میں بند ہے۔ 
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!