شاہ بنام پوار:اصلی چانکیہ تو پوار ہی ہوئے

مہاراشٹر کی سیاست کے بے تاج بادشاہ کہے جانے والے این سی پی چیف شرد پوار کے آگے بی جے پی چانکہ داﺅں چل نہ سکے اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ مہاراشٹر کے چانکیہ نے بی جے پی کے چانکیہ بھاجپا صدر امت شاہ کو اپنی چال سے چت کر دیا ،اور صحیح معنوں میں یہ ثابت کر دیا کہ اصلی چانکیہ وہی ہیں ،وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر کے آگے دیش کے ایک سے ایک بڑھ کر نیتا اپنا سیاسی وجود نہیں بچا سکے ۔مہاراشٹر کی سیاست میں ان دونوں نیتاﺅں کا سیاسی جادو فیل ہو گیا ہے ۔اسمبلی چناﺅ کے درمیان انفورسمینٹ ڈاکریٹریٹ نے جب این سی پی چیف شرد پوار پر کارروائی کے لئے قدم اُٹھایا تو مہاراشٹر کا یہ بوڑھا شیر جاگ اُٹھا جبکہ این سی پی کے تمام سرکردہ لیڈر جن میں اجیت پوار بھی شامل تھے ساتھ چھوڑ چکے تھے ،ایسے میں اکیلے پڑے 78سالہ شرد پوار نے دہلی بنام مہاراشٹر کی سیاسی لکیر کھینچ دی اور بارش میں بھیگتے ہوئے چناﺅ کمپین سے نہیں چوکے اور نتیجہ یہ رہا کہ این سی پی کنگ میکر بن کر ابھری حالانکہ بی جے پی شیو سینا کو واضح اکثریت ملی تھی لیکن دونوں کے درمیان کرسی کی لڑائی میں پوار نے اپنے سیاسی جوہر کا استعمال کیا اور خاموشی سے شیو سینا کے کندھے پر ہاتھ رکھا جس سے اس کے حوصلے اتنے بلند ہو گئے کہ اس نے بی جے پی سے تیس سال پرانی دوستی توڑ دی ،شیو سینا نے مہاراشٹر میں کانگریس این سی پی کے ساتھ آنے کے لئے اپنا ہاتھ بڑھایا لیکن شرد پوار نے اپنے آخری وقت تک پتے نہیں کھولے اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ گورنر کو مہاراشٹر میں صدر راج لگانا پڑا اور اس کے بھی کانگریس این سی پی شیو سینا کے درمیان سیاسی کھچڑی پکتی رہی کانگریس کی جانب سے بھی شیو سینا کے ساتھ شرد پوار ہی کرتے رہے تینوں پارٹیوں کے درمیان کئی دور کی میٹنگ کے بعد آخر 22نومبر کو سرکار بنانے کا فارمولہ طے ہوا کانگریس این سی پی اور شیو سینا سرکار بنانے کا گورنر کو دعوی پیش کرتی ہے ۔اس سے پہلے ہی دہلی کے چانکیہ نے سنیچر کو بی جے پی نے شرد پوار کے بھتیجے اجیت پوار کو اپنے ساتھ ملا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا مہاراشٹر میں راتوں رات صدر راج ہٹانے کا فیصلہ کر لیا سنیچر کی صبح ممبئی کے لوگ صحیح سے جاگے بھی نہیں تھے کہ دیوندر فڑنویس نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا اور اجیت پوار نے ڈپٹی سی ایم کا حلف لیا وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی کے تمام نیتاﺅں نے دیوندر فڑنویس سرکار کو مبارکباد دینا شروع کر دی ایک بار پھر مہاراشٹر کے چانکیہ شرد پوار نے دہلی کے چانکیہ امت شاہ کو مات دے دی اس کے بعد کیا ہوا یہ سبھی جانتے ہیں مہاراشٹر میں وزیر کے عہدے سے دیوندر فڑنویس کے استعفی کے بعد یہ بات این سی پی نیتا و ترجمان نواب ملک نے کی ہے بہرحال ادھو ٹھاکرے مہاراشٹر کے سی ایم بن گئے ہیں او ربھاجپا کو مات مل گئی ۔

(انل نریندر )

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!