صبح کابھولا شام گھر لوٹ آیا،ساتھ کلین چٹ بھی لے آیا

مہاراشٹر کے ہائی ولٹیج ڈرامے میں اگر کسی کو فائدہ ہوا ہے تو وہ ہے اجیت پوار سوشل میڈیا میں ایک پوسٹ وائر ل ہوئی صبح کا بھولا شام کو گھر واپس آجائے اور ساتھ میں کلین چٹ بھی لے آئے تو اسے بھولا نہیں کہہ سکتے ۔اسے اجیت پوار کہتے ہیں ۔آنا فاننا میں این سی پی نیتا اجیت پوار (شرد پوار کے بھتیجے)کے بھروسے بی جے پی نے اقتدار میں واپسی کر لی اور پوار کو نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ دے کر سرکار بھی بنا لی لیکن 80گھنٹوں میں سیاسی ہلچل اتنی تیز ہوئی اور ایوان میں اکثریت ثابت کرنے سے ٹھیک پہلے اجیت پوار اور دیوندر فڑنویس کو استعفیٰ دینا پڑا ۔لیکن اجیت پوار نے بھاجپا سے سودے بازی کر کے اپنے خلاف انسداد کرائم بویورو کی طرف سے سینچائی گھوٹالے سے متعلق نو معاملے بند کروا لئے ۔آخر سینچائی گھوٹالہ کیا ہے ؟دیوندر فڑنویس اور بی جے پی ،ودرب سینچائی گھوٹالے کو لے کر ہمیشہ اجیت پوار پر نکتہ چینی کرتی رہی ہے فڑنویس ہی نہیں خود وزیر اعظم نریندر مودی نے چناﺅ کمپین کے دوران این سی پی کو نیچرل کرپٹ پارٹی کی تشبیہ دے ڈالی اور فڑنویس تو یہاں تک کہتے سنے گئے کہ کچھ بھی ہو جائے بی جے پی این سی پی کے ساتھ نہیں آئے گی ہم نے اسمبلی میں این سی پی کے کرپشن کا پردہ فاش کیا ہے 2014میں وزیر اعلیٰ بننے کے بعد جو پہلی کارروائی فڑنویس نے کی تھی انہوںنے سینچائی گھوٹالے میں اجیت پوار کے مبینہ رول کی جانچ کا حکم دینا ۔1999سے 2009تک سینچائی گھوٹالے کا معاملہ سامنے آیا تھا اور 2012میں الزام لگایا گیا کہ سینچائی کے لئے باندھ بنانے کی یوجنا میں بھاری گھوٹالہ ہوا ہے جس میں سیاستداں بھی شامل ہیں اس وقت ڈپٹی وزیر اعلیٰ رہے اجیت پوار پر قریب 70ہزار کروڑ روپئے کی دھاندھلی کا الزام لگا تھا ان پر تین مہینے کے اندر 32ٹھیکے دینے کا الزام ہے ۔بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد معاملے کی جانچ کے احکامات ہوئے اس معاملے میں این سی پی نیتا چھگن بھجبل اور سنیل تبکارے وغیرہ پر بھی الزامات تھے ۔اِدھر مہاراشٹر اسٹیٹ کواپریٹو بینک سے متعلق 25ہزار کروڑرو پئے کا گھوٹالہ منی لانڈرنگ میں دھوکہ دھڑی سے متعلق ہے مہاراشٹر این ٹی کرپشن بیورو نے حال ہی میں بتایا کہ اس نے 74ہزار کروڑر وپئے کے سنیچائی گھوٹالے کے نو معاملے بند کر دئے ہیں ۔اور ان میں سے کسی میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔دراصل کانگریس کے الزام کے بیان کے بعد یہ وضاحت سامنے آئی کہ مہاراشٹر میں بھاجپا کی سرکار بنتے ہی اجیت پوار کو الزام سے بری کر دیا گیا ؟کانگریس نے اس پر نریندر مودی پر جم کر تنقید کی اور دعوی کیا کہ اس سے مہاراشٹر میں جمہوریت پر قبضے کے باپ کی اصلیت اجاگر ہو گئی ہے اجیت پوار کے بھاجپا کے ساتھ مل کر سرکار بنانے کے بعد یہ معاملے بند کئے گئے ہیں یہ سب کچھ سرکار بنوانے کے عوض میں کیا گیا ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!