ملزم نتیآ نند اور اس کا کیلاس دیش

سیکس سی ڈی کانڈ میں سرخیوں میں آیا ساﺅتھ انڈیا کا متنازعہ دھر م گرو سوامی نتیآنند ایک بار پھر سرخیوں میں ہے ۔اس پر احمدآباد میں لڑکیوں کے اغو اسمیت کئی معاملے درج ہیں یہ بھی الزام ہے کہ واشروم چلانے کے لئے بچیوں کا اغوا کرتا تھا ،اور ان سے چندا وصولتا تھا سال 2010میں ایک سیکس سی ڈی سامنے آئی تھی جس میں تنیآنند ایک ساﺅتھ انڈین اداکار کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دکھایا گیا تھا فورسنگ رپورٹ میں سی ڈی صحیح پائی گئی پولس نے اسے گرفتار کیا تھا اور قریب 52دن بعد اسے ضمانت ملی خود ساختہ سنت سوامی نتیآنند کے آشرم سے دو سگی بہنوں کو یرغمال بنا کر رکھنے کے الزام میں معاملہ درج کرنے کے بعد پولس اس کی تلاش میں تابڑ توڑ چھاپے مارے گئے ،اس کے بارے میں ابھی کوئی سراغ نہیں ملا ریپ کا الزام لگنے کے بعد سے فرار اس ڈھونگی بابا کے بارے اب بڑا خلاسہ ہوا ہے میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ نتیآنند نے ساﺅتھ امریکہ کے ایک دیش سے ایک آئی لینڈ خریدا ہے ،اس کو اس نے ایک آزاد دیش قرار دے دیا ہے ۔جس کا نام کیلاس رکھا گیا ہے ۔اس کے نام کی ایک ویب سائٹ بھی بنائی گئی ہے جس میں کیلاس کو ہندو راشٹر بتایا گیا ہے ،کیلاس کی ویب سائٹ کے مطابق یہ آئی لینڈ تری نداد اور ٹوبیکو دیشوں کے قریب ہے اس میں کسی ایک دیش کی طرح تمام سرکاری عہدوں پر لوگ مقرر کئے گئے ہیں ۔جیسے وزیر اعظم کیبنٹ ،وزیر ،فوج کے چیف،اور دیگر ،نتیآنند نے اپنے قریبی ماننے والی ماں کو وزیر اعظم مقرر کیا ہے ویب سائٹ پر آئین اور سرکاری ڈھانچے کی جانکاری دی گئی ہے کئی وزارتیں ،محکمہ اور ایجنسی بنانے کا دعوی ہے اتنا ہی نہیں نتیآنند نے اپنے دیش کا الگ جھنڈا بھی بنا لیا ہے ،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی یہاں کا شہری بننا چاہتا ہے تو ڈونیشن دے کر وہاں رہنے آسکتا ہے ،ویب سائٹ میں بتایا گیا کہ وہ کیلاس ایک غیر سیاسی دیش ہے اور انسانیت اس کا مقصد ہے یہ دیش ہندو مذہب کی تہذیب اور کلچر کے مطابق چلے گا جو کئی دیشوں سے ختم ہو رہی ہے گجرات پولس کے مطابق نتیآنند کا پاسپورٹ 30ستمبر 2018تک جائز تھا پولس ڈپٹی سپریم ڈینٹینٹ کے ٹی کمریا نے بتایا کہ بینگلورو دفتر پاسپورٹ دفتر میں ملزم کا پاسپورٹ رینیو نہ ہونے کی بات کی تصدیق کی ہے گجرات پولس کے ذرائع کے مطابق کچھ ایسی باتیں سامنے آئی ہیں کہ نتیا ٓنند پاسپورٹ کی تجدید کی تاریخ کافی پاس آنے سے پہلے ہی ساﺅتھ امریکہ کے کسی شہر میں جا کر چھپ گیا پولس اس کی تلاش کر رہی ہے ۔نتیآنند نے ایروڈ کے پاس اپنا مٹھ بنایا ہے ،اور اس کے یو ایس اور آسٹریلیا میں بھگت بن گئے ہیں تمل ناڈو میں بھی اس نے پندرہ آشرم بنائے صنعتکاروں نے اسے مفت زمین دی ان کے سیوکوں میں کئی دشمن پیدا ہو گئے ان میں سے ایک نے ان کے بیڈ روم میں کیمرہ لگا دیا ،عورتوں کو اس کے ساتھ سونے کے لئے راضی کرنے کی غرض سے مخصوص کورس ڈئزائن کے گئے ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!