راہل بجاج نے مودی سرکار کو آئینہ دکھایا

موقعہ تھا سنیچر کو ممبئی میں اکنامک ٹائمس ایوارڈ فار کارپوریٹ ایکسی لینس کا پروگرام اس میں صنعتکار راہل بجاج نے مودی سرکار کو بھری محفل میں آئینہ دکھا دیا ۔سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے دیش کی اقتصادی حالت خراب ہونے اور مندی کے جو اسباب گنائے تھے اس میں سب سے بڑی وجہ لوگوں میں پیدا خوف او ر بھروسے کی کمی بتایا تھا اگلے ہی دن لائیو ٹیلی ویزن کے سامنے بھی مودی سرکار کو کھر ی کھوٹی سنائی اورتلخ سوال پوچھے اس ایوارڈس پروگرام میں جس اسٹیج پر وزیر داخلہ اور وزیر داخلہ امت شاہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور ریل منتری پیوش گوئل بیٹھے تھے اس وقت راہل بجاج نے کھل کر کہا کہ آپ سے ڈر لگتا ہے انہوںنے اپنی چھوٹی سی تقریری میں لڑکھڑاتی آواز میں کہا کہ بھلے ہی کوئی نہ بولے لیکن میں کہہ سکتا ہوں کہ آپ کی تنقید کرنے میں ہمیں ڈر لگتا ہے آپ اسے کیسے سمجھیں گے انہوں نے کہا کہ ہم یو پی اے 2-یو پی اے سرکار کو گالی دے سکتے تھے لیکن ڈرتے نہیں تھے تب ہمیں آزادی تھی لیکن آج سبھی صنعتکار ڈرتے ہیں کہ کہیں مودی سرکار کی نکتہ چینی مہنگی نہ پڑ جائے ۔ہمارے صنعتکار دوستوں میں سے کوئی نہیں بولے گا میں کھلے طور پر اس بات کو کہتا ہوں کہ ایک ماحول تیار کرنا ہوگا جب یو پی اے 2-سرکار اقتدار میں تھی تو ہم کسی پر بھی نکتہ چینی کر سکتے تھے کہہ سکتے تھے کہ آپ اچھے کام کر رہے ہیں اس کے بعد بھی ہم آپ کی کھلے طور پر نکتہ چینی کریں اتنا بھروسہ نہیں ،کہ آپ اسے پسند کریں گے اس کے ساتھ ہی بجاج نے ملک کی اقتصادی حالت کو لے کر بھی ملک کے ساتھ ہی صنعتکاروں کی تشویش کا ذکر کیا ہمیں ایک بہتر سرکار چاہیے صرف انکار نہیں چاہیے ۔میں صرف بولنے کے لئے نہیں بول رہا ہوں ایک ماحول بنانا پڑے گا میں آلودگی اور ماحولیات کی بات نہیں کر رہا ہوں میں غلط ہو سکتا ہوں ،لیکن وہ سب کو لگتا ہے کہ ایسا ہے میں سب کی طرف سے نہیں بول رہا ہوں اور مجھے یہ سب بولنا بھی نہیں چاہیے ۔کیونکہ لوگ ہنس رہے ہیں کہ چڑھ جا بیٹا سولی پر بجاج نے بی جے پی ایم پی پرگیہ ٹھاکر کے گوڈسے پر بیان کا بھی ذکر کیا جس نے گاندھی جی کا قتل کیا تھا ،اس میں کسی کو شک نہیں ہے کیا کسی کو پہلے بھی وہ بولی تھی صرف صفائی دی آپ نے اسے ٹکٹ دے دیا اور جیت گئی اور آپ کی ہمایت سے ہی جیتی ہے انہیں کوئی نہیں جانتا تھا پھر آپ نے انہیں ڈیفنس کمیٹی میں شامل کر دیا ،وزیر اعظم نے کہا کہ میں انہیں دل سے معاف نہیں کر سکتا پھر بھی وہ مشاورتی کمیٹی میں لے آئے اس موقع پر وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن وزیر تجارت پیوش گوئل بھی اسٹیج پر موجود تھے ۔راہل بجاج نے یہ سب باتیں کہیں ساتھ ہی مکیش امبانی کمار منگلم برلا سنیل بھارتی،متل جیسے بڑے صنعتکاربھی پروگرام میں شامل تھے ،راہل بجاج کا جواب دیتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ کسی کو بھی اپنی بات رکھنے سے ڈرنے کی ضرورت نہیں اور جیسا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ڈر کا ایک ایسا ماحول بنا ہے تو ہمیں اسے بہتر بنانے کی کوشش کرنا چاہیے ۔میں صرف اتنا ضرور کہنا چاہوں گا کہ کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کوئی ڈرانہ چاہتا ہے راہل بجاج کے بیان کے بعد کانگریس بھاجپا میں بیان بازی بھی شروع ہو گئی کانگریس لیڈر ابھیشک منو سنگھوی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ راہل بجاج نے ای ٹی ایوارڈس میں کہا کہ آپ ایک غیر یقینی ماحول بنا رہے ہیں ....جو ڈر گیا وہ مر گیا ۔کئی برسوں کے بعد کارپوریٹ دنیا سے کسی نے جو اپوزیشن کو صلاح دی ہے وہ اقتدار سے کچھ سچ بولنے کی ہمت دکھائی بجاج کے بیان پر کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ راہل بجاج نے جو کہا وہ دیش بھر میں ہر سکیٹر کے مشترکہ جذبات ہیں ،ہمارا بجاج نے بینڈ بجا دیا وہیں بی جے پی آئی ٹی سیل کے انچارج امت مالویہ نے راہل بجاج کا ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے راہل گاندھی کے لئے اتنے چاپلوسی بھرے نظریات ہیں تو یہ فطری ہے کیونکہ موجودہ انتظامیہ کے لے برا ہی کہنا پسند کرئے گا سچ کہا جائے لائسنس راج میں پھلنے پھولنے والے صنعتکار ہمیشہ کانگریس کے مشکور رہیں گے ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!