سعودی کی سب سے بڑی تیل کمپنی ارامکو پر ڈرون حملہ

دنیا کی سب سے امیر تیل کمپنیوں میں شامل تیل کی ارامکو تیل کمپنی کی دو تیل ریفاینریوں کے پلانٹ پر سنیچر کی صبح تباہ ہو گئے سعودی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ڈرون حملوں سے پلانٹ میں لگی آگ پر گھنٹوں بعد قابو پایا جا سکا جس وجہ سے سعودیہ عرب کی پوری دنیا کو تیل سپلائی آدھی رہ گئی ہے اور پچاس لاکھ بیرل تیل کی پیداوار بند ہوگئی ہے ۔یمن میں ایران حمایتی باغی تنظیم حوثی نے ان حملوں کی ذمہ داری لی ہے ۔تنظیم کے ایک ترجمان یحیٰ نے بتایا کہ حملے کے لئے دس ڈرون بھیجے گئے تھے انہوںنے دھمکی دی تھی کہ سعودی عرب پر مستقبل میں ایسے حملے ہو سکتے ہیں ۔بتا دیں کہ ڈرون 15سو کلو میٹر دور جا کر حملہ کرنے میں اہل ہیں ۔ارامکو کے دو بڑے کارخانوں پر حملوں کے بعد لگی آگ سے آسمان میں دھوئیں گے بادل چھا گئے ایران کے ساتھ چل رہی علاقائی کشیدگی کے درمیان یہ حملہ ہوا ہے ۔حملوں سے پتہ چلتا ہے کہ ایران سے وابسطہ حوثی باغی سعودی عرب میں تیل کارخانوں کےلئے کیسے سنگین خطرہ بن گئے ہیں ۔سعودی عرب دنیا میں کچے تیل کا سب سے بڑا برآمد کرنے والا ملک ہے ابھی یہ صاف نہیں ہے کہ حملوں میں کوئی زخمی ہوا ہے یا نہیں اور نہ ہی تیل پر پیداوار کا اثر کا پتہ چلا ہے ۔حالایہ مہینوں میں حوثی باغیو ں نے سرحد پار سعودی عرب کے اڈوں اور دیگر اداروں کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل اور ڈرون حملے تیز کر دیے ہیں ۔جسے وہ یمن میں کی جارہی بمباری کا بدلہ بتاتے ہیں ارامکو کے فہران ہیڈ کوارٹر سے ساٹھ کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع ابکیک پلانٹ کمپنی کے سب سے بڑے تیل ریفائنری کا گڑھ ہے ۔پہلے بھی آتنکوادی اسے نشانہ بناتے رہے ہیں القاعدہ کے فدائی دھماکوں نے فروری 2006میں اس تیل کمپنی پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام رہے تھے ۔اس حملے سے دنیا کی طاقت کے ساتھ نیوکلیائی سمجھوتے کو لے کر امریکہ اور ایران کے آمنے سامنے ہونے سے کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے ۔امریکہ ،سعودی عرب خلیج میں ٹینکروں پر حملوں کے لئے ایران کو بھی ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں ۔یہ تازہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب سعودی عرب نے ارامکو کو شیر بازار میں اتارنے کی تیاری تیز رکر دی ہے ۔مشرقی وسطہ میں اس حملے سے کشیدگی اور بڑھے گی ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!