گزررہا ہے لینڈر وکرم سے رابطہ قائم ہونے کا وقت

انڈین اسیپیس رسرچ سینٹر (اسرو)کا کہنا ہے کہ ایجنسی چندریان ٹو کے وکرم لینڈر سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اس نے چندریان کے آربی ٹیٹر اس کی صحیح لوکیشن کا پتہ بھی لگا لیا ہے ۔اسرو کی ٹیم مسلسل سگنل لینڈر سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر ہی ہے حالانکہ یہ بھی کہنا ہوگا کہ رابطہ کرنے کا وقت تیزی سے گزر رہا ہے ۔چھ سات ستمبرکی درمیانی رات کو چاند کی سطح سے دو کلو میٹر دوری پر ہی لینڈر سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا سنیچر کو چاند کی سطح پر وکرم کی موجودگی کا پتہ لگا تھا اس کے بعد اسرو چیف کے سیون نے چودہ دن تک لینڈر سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کئے جانے کی بات کہی تھی دراصل چندریان کے لینڈر رور کا مشن صرف چودہ دن کے لئے ہی طے کیا گیا تھا جو چاند کے ایک دن کے برابر ہے جیسے جیسے مشن کی تاریخ طے کی گئی وہ آہستہ آہستہ گزر رہی ہے ۔رابطہ قائم کرنے کا امکان بھی کم ہوتا جا رہا ہے اسرو کے کچھ افسران کے مطابق وکرم چاند کی سطح پر پہلے سے طے جگہ سے پانچ سو میٹر کی دوری پر پڑا ہوا ہے وہ ٹوٹا نہیں ہے بلکہ وہ ترچھا ہو گیا ہے ۔سائنس داں رابطہ قائم کرنے کی کوشش کے لئے لینڈر کے اینٹینا کو صحیح سمت میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔اسی درمیان نیدر لینڈ کے خلا باز سیز بیسا نے ناسا کی جیٹ پروبلیشن لیب کے ڈیٹا اور اسرو کے ڈیٹا کو کھلے طور پر دستیاب کے موازنے کی بنیاد پر دعوی کیا ہے لینڈر کا رابطہ چاند کی سطح سے ٹکرانے کے بعد ٹوٹا تھا نہ کہ سطح سے 2.1کلو میٹر اوپر سے اسرو نے 2.1اوپر ہی رابطہ ٹوٹنے کا دعوی کیا تھا سیز بیسا نیدر لینڈ کی خلا باز ہیں۔ اور نیدر لینڈ انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیو اسٹرونامی ادارے کے لئے دنیا بھر کے اسپیس کرافٹ کی ہیکنگ کرتے ہیں سات ستمبر کو بھی وہ ڈیو گلو ٹیلی اسکوپ آبزر ویٹری سے چندریان ٹو کی لینڈنگ پر نظر رکھے ہوئے تھے ۔منگل وار کو چار رنگوں کی روشنیوں کا ایک گراف ٹوئٹ کر کے بتایا کہ اس کی بیگنی روشنی ریڈیو ٹیلی اسکوپ ڈاپلر گولائی کی ہے ۔جبکہ نارانگی روشنی لائن چندریان ٹو کے لینڈر کی ناسا جے پی ایل کے ذریعہ جاری ہوریزون ٹریجکٹری کی ہے ۔انہوںنے لکھا ہے اس کے موازنے سے صاف ہے کہ لینڈر چاند کی سطح سے ٹکرا کر تباہ ہو چکا ہے ۔اس سے دوبارہ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کے کامیاب ہونے کا امکان بے حد کم ہے ۔انہوںنے ڈالپر گولائی کی تصویر جاری کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا تھا کہ لینڈر کی کریش لینڈنگ ہوئی ہے ۔وہیں اسرو کا کہنا ہے کہ وکرم ٹرانسپونڈرس اور ایک طرف اینٹینا سے جڑے ہیں ۔اس کے اوپر ایک گنبا جیسا آلہ لگا ہے وکرم انہیں سازو سامان استعمال کر کے زمین یا اس کے آر بی ٹیٹر سے سگنل لے گا اور اس کا جواب دے گا۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!