کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی

چاند کے فلک پر ترنگا دیکھنے کی 130کروڑ ہندوستانیوں کا خواب جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات چاند کی دہلیز تک پہنچتے پہنچتے ادھورا رہ گیا ۔دیش کی سب سے اہم ترین مشن چندریان 2لانچنگ کے بعد 48دن میں 3.84لاکھ کلو میٹر کا سفر طے کر رات 1.55 منٹ چاند کے بالکل قریب پہنچ گیا تھا اس وقت تک چاند کے ساﺅتھ پول پر لینڈر وکرم کے اترنے کی ساری کارروائی ٹھیک ٹھاک تھی 35کلو میٹر اوپر سے سطح پر اترنے کی کارروائی کی اُلٹی گنتی شروع ہو گئی اور تیرہ منٹ 48سیکنڈ تک سب کچھ ٹھیک چلا تالیاں بھی گونجیں مگر آخری ڈھیڑھ منٹ پہلے وکرم جب 2.1کلو میٹر اوپر تھا تبھی اس کا 1:55منٹ پر اس کا اسرو سے رابطہ ٹوٹ گیا اور یہ حالت قریب بارہ منٹ تک رہی ۔پھر قریب 2:07منٹ پر سائنسدانوں نے بتایا کہ رابطہ بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔حالانکہ 2:18منٹ پر اسرو کے چیف کے سیون نے بتایا کہ وکرم سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے ۔اور ہم تفصیلات کا تجزیہ کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ صرف رابطہ ٹوٹا ہے مشن پر امیدیں قائم ہیں ۔تب وزیر اعظم نریندر مودی جو وہیں موجود تھے انہوںنے اسرو کے سائنسدانوں سے کہا کہ زندگی میں اُتار چڑھاﺅ آتے رہتے ہیں لیکن یہ کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں ہے ۔دیش آپ پر فخر کرتا ہے ۔آپ کی اس محنت نے بہت کچھ سکھایا ہے ۔اچھے کے لئے امید کریں ہر حال میں ہار سے ہم بہت کچھ سیکھتے ہیں ۔میں پوری طرح آپ کے ساتھ ہوں ۔ہمت کے ساتھ چلیں اور آپ کی محنت سے دیش پھر خوشی منانے لگے گا۔مشن کامیاب ہوتا تو بھارت چاند کے ساوتھ پول پر اترنے والا پہلا دیش بن جاتا ۔اس سے پہلے چین ،امریکہ ،روس چاند پر اتر چکے ہیں ۔لیکن کسی نے معجزات سے بھرے چاند کے ساﺅتھ پول پر شکل کو نہیں اُتارا چندریان کو 47دن پہلے چاند کے لئے روانہ کیا گیا تھا ۔چندریان کے ذریعہ چاند کی سطح پر اترنے سے پہلے وکرم لینڈر کا رابطہ ٹوٹنے سے پورے دیش کا دل بے شک ٹوٹا ہو لیکن اس کے بعد اسرو کے سائنسدانوں کے ساتھ جس طرح پورا دیش کھڑا ہو اہے ۔وہ قابل تحسین ہے ۔ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے اسرو کے سائنسدانوں کے جوہر کو ہر جگہ سلام کیا جا رہا ہے ۔سیاستدانوں سے لے کر سماجی رضا کاروں عام ہندوستانی نے اسرو کے سائنسدانوں کا حوصلہ بڑھایا ۔چندریان 2کی لینڈنگ دیکھ رہے اسر و کے چیف کے سی ون کے چہرے پر جذبات کچھ پتا جیسے تھے جس کے بیٹے کا سب سے بڑا امتحان ہو سیون کا کہنا تھا ہمارے لئے آخر کے پندرہ منٹ دہشت سے بھرے ہوں گے ان کی پریشانی صحیح ثابت ہوئی حالانکہ منزل ایک قدم قریب تھی لیکن آخری موقعہ پر کامیابی ہاتھ سے پھسل گئی اور اسرو کو چاند کے اوپر وکرم لینڈر کا پتہ چل گیا ہے ۔آر بی ٹیٹر نے تھرمل امیج کیمرے سے اس کی تصویر دی ہے ۔حالانکہ ابھی اس سے رابطہ قائم نہیں ہو پایا پھر بھی خبر ہے ۔وکرم لینڈر طے لینڈنگ کی جگہ سے پانچ سو میٹر دور پڑا ہے امید کی جاتی ہے کہ ہمارے سائنسداں جلد ہی اسے کمیونکیشن قائم کر لیں گے ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!