میگڈونلز کی 169 دوکانوں پرلگا تالہ!

بھارت نے بچوں کے انتہائی پسندیدہ فاسٹ فوڈ چین میگڈونلز کی 169 آؤٹ لیٹس (دوکانیں) 6 ستمبر سے بند ہوگئی ہیں۔میگڈونلز نے بھارت میں اپنی پارٹنر کمپنی کناٹ پلازہ ریسٹورینٹ لمیٹڈ کو 21 اگست کو ٹرمینیشن نوٹس بھیجا تھااور سی پی آر ایل کو 5 ستمبر تک وقت دیا تھا۔میگڈونلز انڈیا کے ترجمان نے کہاٹرمینیشن نوٹس کی میعاد 5 ستمبر کو ختم ہوگئی لہٰذا سی آر پی ایل کے پاس میگڈونلز کے سسٹم اور ریٹلیچول پراپرٹی رائٹس کے استعمال کا حق نہیں رہ گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں میگڈونلز کے نام ،ٹیرڈ مارک، ڈیزائن، برانڈنگ ،آپریشنل اور مارکنٹنگ پریکٹس، پالیسیاں ،فوڈ ریسیپی اور اسپانسر شپ کا استعمال بند ہوگیا ہے۔ منگلوار کو ہی ایک دوسرے واقعہ میں نیشنل کمپنی لا ٹرمینل نے سی پی آر ایل کے ایم ڈی وکرم بخشی کی وہ عرضی خارج کردی ، جس میں انہوں نے فرنچائزی ایگریمنٹ منسوخ کرنے کی میگڈونلز کے قدم کو چیلنج کیا تھا۔ میگڈونلز کے ان آؤٹ لیٹس کے بند ہونے کا اثر سیدھے سات ہزار لوگوں پر پڑا۔ ایک جھٹکے میں سات ہزار لوگوں کی نوکری چلی گئی۔ غور طلب ہے کہ میگڈونلز کے 43 ریستوراں جون سے ہی بند ہیں۔ وکرم بخشی کی رہنمائی والی سی پی آر ایل اور میگڈونلز انڈیا کے درمیان 2013 سے جھگڑا چل رہا تھا۔ اگست 2013 میں بخشی کو سی پی آر ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اس کے بعد بخشی اور میگڈونلز کے درمیان لمبی قانونی لڑائی شروع ہوئی تھی جس میں انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی فوڈ چین کو کمپنی لا بورڈ میں گھسیٹ لیا تھا۔ اس کے بعد بخشی اس معاملہ کو دہلی ہائی کورٹ لے گئے تھے۔ سی پی آر ایل نے وکرم بخشی اور میگڈونلز کے درمیان 50-50 کی پارٹنر شپ تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق دہلی میں میگڈونلز آؤٹ لیٹ بند کرنے کے فیصلہ کے بعد فاسٹ فوڈ چین سب وے کو اس کا سب سے زیادہ فائدہ ہوا۔ وہیں جولائی میں ڈراپ ٹین سکس سروس ریستوین کے بل سائز میں اوسطاً طے 8 فیصدی کا اضافہ ہوا۔ کرنٹ آئی ایم آر وی ۔ کرائسٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق سب وے کے مارکٹ شیئر میں 5 فیصدی کا اضافہ ہوا جبکہ مالس میں برگر کنگ اور کے ایف سی کی حصہ داری میں 2-2 فیصدی کا اضافہ ہوا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جنک فوڈ اچھی غذا نہیں مانی جاتی لیکن ہمیں یہ کہنے میں کوئی قباحت نہیں ہے کہ میگڈونلز کی اپنی ہی ایک مارکیٹ اور مقبول تھی۔ خاص کر یہ نوجوانوں کی پسند تھی۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!