ورلڈ کپ کی شاندار شروعات!

سانبا کی دھن پر تھرکتی رقاصاؤں،پٹ بل اور جنیفر لوپیزکی آواز کے جادو اور فٹبال کے لئے برازیل کی دیوانگی بیاں کرتی رنگا رنگ موسیقی ریزپیشکش کے درمیان اگلے ایک مہینے تک چلنے والے فٹبال کے مہاسمرکا آغاز ہوگیا۔اولے۔اولے انہی دو الگ الگ الفاظ کو ایک خوبصورت دھاگے میں پروتے ہوئے برازیل نے دنیا کے سب سے مقبول کھیل کے مہا کنبھ کا جمعرات کو زبردست سواگت کیا۔ ساؤپاولوکاکورن کیوئن ارینا اسٹیڈیم فٹبال کے چاہنے والوں سے پوری طرح سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ آخر برازیل فٹبال پریمیوں کے لئے یہ خاص لمحہ 64 سال کے لمبے انتظار کے بعد آیاتھا۔ امریکی سنگر جنیفر لوپیز امریکہ کے مشہور ریپر پٹ بل اور برازیل سنگر کلاؤڈیا لٹی نے مل کر جب فیفا ورلڈ کپ2014 کاباضابطہ گانا اولے اولے گایا تو اسٹیڈیم ہی نہیں بلکہ ٹی وی پر دیکھ رہے تمام فٹبال کے دیوانے بھی اپنے پیر تھرکنے سے نہیں روک سکے۔اس گیت کے ختم ہونے کے ساتھ ہی2014ء ورلڈ کپ کا آغاز بھی ہوگیا۔ ورلڈ کپ 2014ء میں 32 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ برازیل کے12 شہروں میں میچ کھیلے جائیں گے۔ 32 دن تک چلے گا یہ ورلڈ کپ۔ کل 64 میچ کھیلے جائیں گے۔ کل انعامی رقم576 ملین ڈالر ہے جو گذشتہ ورلڈ کپ کے مقابلے37 فیصد زیادہ ہے۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی سبھی ٹیموں کو 1.5 ملین ڈالر (لگ بھگ9 کروڑ روپے) ملیں گے۔ چوتھے مقام پر رہنے والی ٹیم کو20 ملین ڈالر (لگ بھگ118 کروڑ روپے) ملیں گے۔ تیسرے مقام پر رہنے والی ٹیم کو22 ملین ڈالر (لگ بھگ 130 کروڑ روپے) ملیں گے۔ ٹورنامنٹ میں جو ٹیم دوسرے نمبر پر رہے گی اسے انعام میں 25 ملین ڈالر (لگ بھگ148 کروڑ روپے) ملیں گے اور جیتنے والی ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے علاوہ 35 ملین ڈالر(لگ بھگ207 کروڑ روپے) ملیں گے۔فٹبال ورلڈ کپ کے رنگ میں بھارت کے پردھان منتری نریندر مودی بھی رنگے دکھائی دے رہے ہیں۔ جمعرات کو انہوں ن ے2014ء فیفا ورلڈ کپ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے دیش کو نعرہ بھی دیا (جو کھیلے وہ ہی پلے) انہوں نے کہا امید ہے کہ فیفا ورلڈ کپ دنیا کے دیشوں کو جوڑنے میں کارگر ثابت ہوگا۔ ورلڈ کپ میں32 ٹیموں کے 736 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔اس میں حصہ لینے والی 32 ٹیموں کو چار ۔چار کے آٹھ گروپوں میں بانٹا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں کل64 میچ کھیلے جائیں گے ۔فیفا ورلڈ کپ میں تکنیک اہم رول نبھائے گی کیونکہ اس میں استعمال ہونے والی برازکا نامی فٹبال میں چھ ایچ ڈی کیمرے فٹ ہوں گے جو میدانی ایکشن کے 370 ڈگری کے سین دکھائیں گے۔ اس گیند کے ڈیزائن میں نیلے، سنتری اور ہرے رنگ کا استعمال کیا گیا ہے۔بھارت واسیوں کو بہرحال تھوڑی مایوسی یوں ہے کہ برازیل میں کھیلے جارہے میچوں کے ٹائم ہمارے حساب سے صحیح نہیں ہیں۔ زیادہ تر میچ دیر رات کھیلے جائیں گے اور اتنی دیر جاگنا آسان نہیں ہوگا۔ بہرحال فٹبال کا مہا سمر شروع ہوچکا ہے اور اگلے 30 دن اس کا خمارہ ساری دنیا پر چڑھا رہے گا۔ مقابلہ کڑا ہے، برازیل، چین،ارجنٹینیا اہم دعویدار ہیں۔ برازیل کو پوری امید ہے کہ وہ ہی ورلڈ چمپئن ہوگا۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!