دنیا بھر میں دہشت کے نئے دور کی آہٹ!

خطرناک آتنکی تنظیم القاعدہ کا وہ ویڈیو پریشان کرنے والا ہے جس میں کشمیر کی آبادی کیلئے یہاں کے مسلموں سے لڑائی چھیڑنے کی اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا ہے افغانستان سے اس کام کیلئے جہادی کشمیر آرہے ہیں۔ حالانکہ اس ویڈیو میں جو پیغام ریکارڈ ہے اس کا اندیشہ پہلے سے ہی سکیورٹی کے ماہرین ظاہر کرتے رہے ہیں۔ بار بار کہا جاتا ہے کہ امریکی فوجیوں کی افغانستان سے واپسی کے بعد القاعدہ اور طالبان کی ساری توجہ بھارت کی طرف مرکوز ہوگی۔ وزیر دفاع ارون جیٹلی نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے اس ویڈیو سے ہندوستانی سکیورٹی کے لئے درپردہ خطرے سے آنکھ نہ چرا کر واجب چوکسی دکھائی ہے۔ اس درمیان طالبان کے مالی وسائل کے بارے میں اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ پریشانیاں بڑھانے والی ہے۔ القاعدہ کی افغانستان یونٹ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں بھارت کے خلاف پر زور جہاد کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں آگے بتایا گیا ہے نشیلی دواؤں کی اسمگلنگ ، لوٹ مار، قدرتی وسائل کی نا جائز سپلائی سے طالبان کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ جہاں تک دہشت کی بات ہے وہ صرف بھارت ہی نہیں دنیا کے تمام ملکوں میں اس وقت دہشت گردی کا نیا ٹرینڈ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ عراق میں القاعدہ اسلامک موومنٹ آف عراق اینڈ لیویرنٹ نام پر پورے دیش میں قبضہ کرنے کی فراق میں ہے۔ نائیجریا میں انتہا پسند تنظیم بوکوحرم کی دہشت بڑھتی جارہی ہے۔ کینیا کے پیکیٹونی شہر میں جدید ہتھیاروں سے مسلح درجنوں صومالی دہشت گردوں نے حملہ کرکے48 لوگوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ حملے کے وقت مقامی لوگ فٹبال ورلڈ کپ دیکھ رہے تھے۔ ان دہشت گردوں نے دو ہوٹلوں ، ایک پولیس اسٹیشن کو بھی آگ کے حوالے کردیا اور سڑکوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس حملے کے لئے القاعدہ سے وابستہ صومالی دہشت گرد تنظیم الشباب کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ عراق میں آئی ایس آئی ایل آتنکیوں نے1700 لوگوں کو بے رحمانہ طور پر قتل کردینے کا دعوی کیا ہے۔ کینیا سے لیکر عراق تک دو ملکوں میں ہورہے مظالم سے بربریت دہشت کی کالی چھایا دنیا پر پڑتی جارہی ہے۔ پچھلے قریب ایک مہینے میں عالمی میڈیا میں عراق، افغانستان ، پاکستان، کینیا، فلسطین اور شام کو لیکر جو خبریں یا تصویریں سامنے آئی ہیں ان میں دہشت گردوں کی بڑھتی طاقت اور بربریت دکھائی دیتی ہے۔ اس سے دنیا میں دہشت گردی کا نیا گھناؤنا انداز ابھرکر سامنے آیا ہے۔ یہ حالات دیکھ کر کہنے میں کوئی گریز نہیں آتنکی نظریہ اور تنظیم دنیا کی سردردی بڑھاتے لگ رہی ہے۔ عراق میں جس طریقے سے آئی ایس ایل بڑھ رہی ہے اس نے تو ایران اور امریکہ کو قریب لاکر کھڑا کردیا ہے۔ عراق کی شیعہ نوری المالکی حکومت کو دونوں امریکہ اور ایران بچانا چاہتے ہیں اگر دونوں دیش مل کر کام کرتے ہیں تو یہ بہت بڑی بات ہوگی۔ خبروں کے مطابق خفیہ بیورو نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو جو رپورٹ دی ہے اس سے نتیجہ نکلتا ہے کہ امریکہ اور نیٹو فوجیوں کے جانے کے بعد بھارت کے سامنے یہ جہادی سب سے بڑی چنوتی کے طور پر سامنے آئیں گے اور بھارت کوخطرہ دو مورچوں پر ہے۔ پہلا کشمیر میں جہاں جہادی نئے سرے سے شورش پھیلانے کی کوشش کریں گے ساتھ ہی یہ عناصر بھارت کے مختلف حصوں میں دہشت گردی گروپوں کو ہتھیار اور پیسہ مہیا کرانے کی کوشش کریں گے تاکہ دیش کی اقتصادی اورخوشحالی و سماجی اسٹیٹ پر حملہ کیا جاسکے۔ دہشت گردوں کی بڑھتی طاقت بھارت کے لئے چنوتی ہے۔ دنیا کے دیگرملکوں میں بھی ان کی بڑھتی طاقت پریشانی کا سبب بنتی جارہی ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!