پہلی بار چناوی سیاست میں قدم رکھیں گی !

کانگریس سیکریٹری جنرل پرینکا گاندھی واڈرا کیرل کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے چناو¿ لڑیں گی یہ پہلی بار ہے جب پرینکا گاندھی سیدھے طور پر چناوی دنگل میں اترنے جارہی ہیں ۔گاندھی نہرو پریوار کی چوتھی پیڑی کی ممبر پرینکا اب تک کانگریس کے لئے سرگرم طور سے چناو¿ کمپین چلاتی رہی ہیں حالانکہ 2019 میں ان کے سرگرم سیاست میں داخل ہونے کے بعد سے ہی بنارس میں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ان کے چناوی میدان میں اترنے کی چہ مہ گوئیاں شروع ہو گئی تھیں لوک سبھاچناو¿ میں راہل گاندھی وائناڈ اور رائے بریلی دونوں سیٹ سے کامیاب ہوئے تھے اس کے بعد انہوں نے وائناڈسیٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور وہاں سے اب پرینکا کو چناوی میدان میں اتارنے کا فیصلہ لیا ہے ۔حالانکہ اس بار 52 سالہ پرینکا کو امیٹھی سیٹ سے اتارنے کی زور شور سے بحث چلی تھی جو گاندھی پریوار کی اپنی روایتی سیٹ ہے لیکن آخری وقت میں گاندھی پریوار کے بھروسہ مند کشوری لال شرما کو امیٹھی سے کانگریس کا امیدوار بنایا گیا ۔انہوں نے مرکزی وزیر شریمتی اسمرتی ایرانی کا زبردست شکست دی ۔وائناڈ سے امیدوار بنائے جانے کے بعد پرینکا نے کہا کہ میں بالکل نروس نہیں ہوں میں وائناڈ کی نمائندگی کرنے میں پوری طرح اہل ہوں اور بہت خوش ہوں میں بس اتنا کہوں گی کہ وائناڈ کے لوگوں کو راہل گاندھی کی کمی محسوس نہیں ہونے دوں گی ۔پرینکا کو چناوی میدان میںاتارنے کے پیچھے کانگریس کی سوچی سمجھی حکومت عملی ہے ۔مانا جارہا ہے پارٹی کے سینئر لیڈروں نے کہا ہے کہ جب راہل گاندھی رائے بریلی سے کاغذات داخل کئے تھے تبھی طے ہو گیا تھا اگر راہل گاندھی دونوں سیٹوں پر کامیاب ہوتے ہیں تو پرینکا وائناڈ سے لڑیں گی ۔اس کے پیچھے دو اہم وجہ ہیں ۔راہل گاندھی اگر رائے بریلی سیٹ چھوڑتے ہیں تو ابھی اس ریاست سے بہتر پیغام نہیں جاتا جہاں سے پارٹی نے ابھی اچھی پرفارمنس دی ہے ۔ساتھ ہی پارٹی اس ریاست کو نہیں چھوڑنا چاہتی جہاں 2019 اور 2024 میں دونوں جگہوں پر پارٹی کے لوگوں کی حمایت ملی ۔پارٹی کو لگتا ہے کہ وہاں اگلے دو سال میں ہونے والے اسمبلی چناو¿ میں بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے ۔ساتھ ہی جنوب میں حال ہی میں کانگریس کا مضبوط گڑھ ثابت ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ راہل گاندھی کے سیٹ چھوڑنے کے بعد پارٹی کے پاس گاندھی خاندان سے ہی کوئی امیدوار دینا سیاسی مجبوری تھی ۔پچھلے کچھ برسوں سے کانگریس میں جنرل سیکریٹری کی شکل میں کام کررہیں پرینکا گاندھی پارٹی کی اسٹار پرچارک بنی ہیں ۔ان کی ریلیوں کی مانگ ریاستون میں تیزی سے بڑھنے لگی ہے ۔تلنگانہ ،ہماچل پردیش اور کرناٹک میں ان کی جارحانہ کمپین کا فائدہ کانگریس کو ملا ہے ۔تبھی پارٹی نے مانا کہ نہ صرف پرینکا گاندھی عام لوگوںسے جڑ رہی ہیں بلکہ ان کی کمپین کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ وہ خاطر ووٹوں سے بہتر طریقے سے بات چیت کر لیتی ہے وہ فطری طریقے سے ان کے من کا حال جانتی ہیں۔پرینکا گاندھی پارٹی کے اندر کرائسس منجمنٹ کو سنبھالنے والی بھی بنیں اور کئی موقعوں پر انہوں نے مداخلت کر کئی معاملوں کو ٹھیک کیا ہے ۔حالانکہ 2022 میں پرینکا کو اترپردیش میں پارٹی کی ذمہ داری ملی تھی لیکن تب پارٹی کچھ خاص نہیں کر پائی تھی ۔پارٹی نے کہا اس وقت کی زمینی تیاری کا فائدہ اب مل رہا ہے ۔راہل اب خاص کر ہندو بیلٹ میں پارٹی کو مضبوط کریں گے تو وہیں پرینکا ساو¿تھ اندیا میں پارٹی کا مینڈیٹ بڑھانے کی کوشش کریں گی ۔ویسے پرینکاکو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ بی جے پی انہیں ہرانے کے لئے پوری طاقت جھونک دے گی ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!