کیا رنکو کے پاپا ہیٹ ٹرک لگا سکیں گے!

راجدھانی کی نارتھ ایسٹ لوک سبھا سیٹ ان دنوں سب سے ہاٹ سیٹ بن گئی ہے ۔ترقی کے تقاضوں میں ابھی بھی دہلی کی سب سے پچھڑی لوک سبھا سیٹ کے شمار میں نارتھ ایسٹ پارلیمانی سیٹ ہے اس پر دو پروانچلی لیڈر وں میں زبردست سیاسی جنگ چھڑی ہوئی ہے ۔الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔آہستہ آہستہ کلائمکس پر پہونچ رہا ہے ۔اس سیاسی جنگ کے چلتے دہلی ہی نہیں دیش کی نظریں اس سیٹ پر لگی ہیں ۔یہاں سے رنکو کے پاپا یعنی منوج تیواری اور کنہیا کمارکا مقابلہ ہے ۔جمعہ کو کانگریس کے امیدوار کنہیا کمار پر چناو¿ کمپین کے دوران حملہ بھی ہوا تھا ۔وہ نارتھ ایسٹ دہلی کے علاقہ عثمان پور میں عام آدمی پارٹی کے مقامی دفتر کے باہر کمپین کے دوران ان پر پہلے کچھ لوگوں نے سیاہی پھینکی پھر انہیں چانٹا مارا ۔کنہیا کمار نے جواب دیا کہ صاحب غنڈئی مت کیجئے ۔ہم نے تو آپ کی پولیس دیکھی ہے آپ کی جیل دیکھی ہے ہماری رگوں میں آزادی کے مجاہدین کا خون بہہ رہا ہے ۔ہم کانگریس کے ورکر ہیں جب انگریز سے نہیںہارے تو انگریز کے چاپلوسوں سے کیا ڈریں گے ۔نارتھ ایسٹ سیٹ پر سیاسی پارٹی جہاں اپنے سینا پتیوں کی جیت کا دعویٰ کررہے ہیں وہیں جنتا پرانے وکاس کاموں اور دونوں امیدواروں کے دعووں اور وعدوں کو کسوٹی پر پرکھ رہی ہے ۔اس سیٹ پر لڑائی سیدھے بھاجپا اور انڈیا اتحادکے امیدواروں کے درمیان ہے ۔بھاجپا نے یہاں سے منوج تیواری کو تیسری بار امیدوار بنایا ہے جو کہ اس بار جیت سے ہیٹ ٹرک لگانے کے چکر میں ہے ۔یہاں سے تیسری بار ہیٹ ٹرک کی تیاری میں لگے منوج تیواری نارتھ ایسٹ ضلع میں ہزاروں کروڑ روپے کے وکاس کے کاموں کو لیکر ووٹ مانگ رہے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میرے عہد میں یہاں دہلی میٹرو کا چلن شروع ہوا ۔جام ختم کرنے کے لئے فلائی اوور بنائے گئے ۔بھجن پورہ چوک پر فلائی اوور بن رہا ہے ۔ایک نیا ہائی وے شروع ہوگا جو دہلی سے باراستہ سہارنپور و دہرادون تک جائے گا ۔کنہیا کمار نے 2019 میں بھی بیگو سرائے سے لوک سبھا چناو¿ لڑا تھا وہ دوسری بار لوک سبھا چناو¿ لڑرہے ہیں لیکن اس بار بہار کی سرزمین کی جگہ وہ دہلی کی سرزمین سے چناو¿ میدان میں ہیں ۔ساتھ ہی دونوں ہی امیدواروں کا تعلق پروانچل سے ہے اس لوک سبھا حلقہ میں پروانچلی کافی تعداد میں رہتے ہیں ۔ذرائع کی مانیں تو کنہیا کمار کواپنے مقابلے میں کم سمجھنا منوج تیواری کے لئے گھاٹے کا سودہ ثابت ہوسکتا ہے ۔بیشک کنہیا کمار کو ٹکٹ دینے پر کانگریس کے کنبہ میں ناراض گی پائی جاتی ہے لیکن اب کنہیا کماری منوج تیواری کو سخت ٹکر دے رہے ہیں ۔بھاجپا کے لئے دوہری چنوتی ہے ۔دہلی میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی صحیح معنوں میں مل کر یہ چناو¿ لڑ رہی ہے ۔سنیچر کو کنہیا کمار کےلئے ووٹ مانگنے کے لئے ایک بڑی ریلی ہوئی اس کو راہل گاندھی نے خطاب کیا ۔انہوں نے اپنی تقریر میں بار بار عام آدمی پارٹی کے نیتاو¿ں اور وکرروں کو ذکر کیا ۔انہوں نے دہلی کی ساتون سیٹوں پر کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کا بھی تعارف کرایا اور اپیل کی کہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی کو صحیح معنون میں مل کر ایک دوسرے کو جتانا ہے ۔معاملہ زبردست ہے دیکھیں رنکو کے پاپا اپنی ہیٹ ٹرک لگا سکتے ہیں؟ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!