بمپر ووٹنگ نے بڑھائی سرکردہ ہستیوں کی بے چینی !

بھلے ہی پنجاب میں 2017کے مقابلے کم پولنگ ہوئی ہو لیکن ریاست کی کچھ سیٹیں ایسی ہیں جہاں ووٹروں نے جم کر بمپر ووٹنگ کی ہے ۔ جس نے پنجاب کی سیاست کے سرکردہ لیڈروں پرکاش سنگھ ،سکھبیر سنگھ ،چرنجیت سنگھ وبھگونتمان کی سیٹیں شامل ہیں ۔ انکی سیٹوں پر 70فیصد سے زیادہ ووٹ پڑے ہیں ۔اس بمپر ووٹنگ کو لیکر سیاسی سرکردہ ہستیوں میں بے چینی بڑھنا فطری ہے۔حالاںکہ امرتسر ایسٹ پر نوجوت سنگھ سدھو ،مجیٹھیا کے معنی ہیں وہاں صر ف 65.05فیصد ی پولنگ ہوئی ہے چمکور صاحب میں 74.57اور بدھوڑ میں 78.90فیصدی ووٹ پڑے ۔ یہاں سے صوبے وزیر اعلیٰ چنا و¿ لڑ رہے ہیں ۔ جبکہ جلال آباد سیٹ سے شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل میدان میں ہیں ۔ اس سیٹ پر 80فیصدی ووٹ پڑے ہیں اور کوری سے عام آدمی پارٹی سے وزیر اعلیٰ کے دعویدار بھگونت سنگھ میدان میں ہیں یہاں 77.34فیصدی لوگو نے اپنا ووٹ ڈالا ۔ لمبی اسمبلی حلقے سے 94سال کے پرکاش سنگھ بادل چنا و¿ لڑ رہے ہیں اس حلقے سے 85.35فیصدی لوگوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ سیاسی شخصیتوں کی سیٹوں میں سب سے زیادہ ووٹ فیصد ہے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ پٹیالہ شہر سے چنا و¿ لڑ رہے ہیں ۔ اس شہر کے 63.50فیصدی لوگوں نے اپنے ووٹ کو استعمال کیا ہے ۔ بمپر ووٹنگ کیا گل کھلاتی ہے اس کا پتہ تو صر ف 10مارچ کو ہی چلے گا۔ فی الحال سرگردہ ہستیوں کی تب تک دھڑکنیں تیز رہیں گی۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!