لالو کو اب تک 32سال کے اوپر کی سزا سنائی گئی!

چارہ گھٹالے میں آرجے ڈی چیف لالو پرساد یادو کے جھارکھنڈ سے جوڑے سھبی معاملوں میں سزا سنا دی گئی ہے ۔قریب 950کروڑ روپے کے اس گھوٹالے میں بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کو اب تک 32سال کی سزا سنائی جا چکی ہے ۔ ان پر 1.65کروڑ روپے کا جرمانہ بھی لگ چکا ہے۔ اس کے علاوہ جھارکھنڈ میں چل رہے کوئلہ معاملے کے متعلق آخری معاملے لالو کو پانچ سال کی سزا اور ساٹھ لاکھ کا جرمانہ لگا یا گیاہے ۔لا لو پر خزانے سے جوڑے معاملے میں پانچ سال کی سزا اور تین لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا گیا تھا۔ یہاں سے37.30کروڑ روپے نکالے گئے تھے ۔وہیں دیو گھر خزانے سے 89.27لاکھ کروڑ ناجائز نکاسی کے معاملے میں ساڑے تین سال کی سزا ور 60لاکھ کا جرمانہ لگایا تھا ۔ اسی طرح چائی باسا خزانے سے 33.13کروڑ کی ناجائز نکاسی میں لالو پر ساد یادو کو پانچ کی سزا دی گئی تھی ۔سی بی آئی کورٹ نے متعدد معاملات قصور وار قرار دیتے ہوئے آئی پی سی اور پی سی ایکٹ کے تحت سات ساتھ سال کی سزا سنائی تھی۔ دونوں مقدموں میں لالو پرساد پر 60لاکھ کا جرمانہ لگ چکاہے ۔ حالاں کہ لالو کی طرف سے ان معاملوں میں دونوں سزائی الگ الگ سنائے جانے کو ہائی کورٹ میں چنوتی دی ہوئی ہے۔لالو پرساد نے رمس کمپلیکس سے ہی ویڈیوں کانفرینسنگ کے ذریعے سزا سنی اور پھر وہ بیڈ پر لیٹ گئی ۔ سزا کے بعد لالو کو دیکھنے ڈاکٹر اسپتال گئے تھے ۔ حالاں کہ رمس میں بھرتی ہونے کے بعد لالو پرساد اسی ہسپتال میں تھے اور رات میں صحیح سے نیند نہیں لے پا رہے تھے اتوار کی رات بھی وہ بے چین تھے ۔ ثبوتوں کی کمی کے چلتے 15فروی کی سماعت کے دوران 24ملزم بری ہوئے تھے ۔ لالو جی کی بگڑی صحت تشویش کا باعث ضرور ہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!