کیا فلم منا بھائی ایم بی بی ایس دیکھی ہے!

پرائیویٹ میڈیکل کالج میں سیٹیں بڑھانے کیلئے فرضی مریض بھر تی کئے جانے کی حقیقت جان کر سپریم کورٹ بھی حیرا ن ہو گئی ہے۔بڑی عدالت نے مریضوں کی طرف سے پیش ایک وکیل سے پوچھا کہ کیا آپ نے فلم منا بھائی ایم بی بی ایس دیکھی ہے؟جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ و جسٹس سور یہ کانت کی بنچ نے پیر کو پھولے میں اناصاحب بڑھائک پاٹل میڈیکل کالج کے معاملے میں سماعت کررہی تھی ۔ بنچ نے کالج کے وکیل سے کہا کہ یہ ایسا معاملہ ہے جہاں اطفال میڈیکل وارڈ میں سبھی بچوں کو بغیر کسی بیماری کے بھر تی کیا گیا تھا ۔اسپتال میں فرضی مریض کیسے تھے؟ مکر سنکرانتی پر بیماری ختم نہیں ہوتی ہے ۔یہ معاملہ فرضی ریکارد کا ہے۔ این ایم سی نے جنوری میں ایک اچانک معائنہ کے بعد کالج میں ایم بی بی ایس کورس کیلئے طلبہ کی تعداد سو سے بڑھا کر 150کرنے کی اجازت واپس لے لی تھی ۔ اتنا ہی نہیں پہلے سے 100طلبہ کے داخلے کی کاروائی بھی معطل کردی ۔اس فیصلے کو کالج نے بمبے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔ اس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ میں پہونچ گیا ہے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!